ہنزہ نیوز اردو

ہز ہاینس پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد کے موقع پر تمام دلچسپی رکھنے والے برادران اسلام کو پنڈال میں شرکت کا موقع دینا چاہئے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

میر احمد خان عقابی کریم آباد ہنزہ 

 

اسماعیلی تاریخ کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ گزشتہ ادوار جیساکہ دور ستر، فاطمی دور، دور الموت اور دور بعد الموت کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلی ہوئی اسماعیلی جماعت کے خاص خاص نمائیندے امام الوقت کی دیداری کیلئے امام کی جائے رہائش پہ جاکر دیدار سے فیض یاب ہوتے تھے اور ان نمائندوں کے زریعے امام عالی مقام جماعت کو ہدایات جاری فرماتے تھے ۔ لیکن اڑتالیسویں امام سر سلطان محمد شاہ بانی پاکستان کے دور میں امام عالی مقام نے بذات خود جماعت میں جاکر دیدار دینے کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آج تک جاری ہے ۔اس سلسلے میں ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان چہارم نے چھے مرتبہ گلگت ببلتستان میں موجود اپنے مریدوں کو دیدار سے نوازا ۔
سال 2007 میں امام عالی مقام کی امامت کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی کی تقریبات منائی گئیں ان تقریبات کے سلسلے میں امام عالی مقام نے دنیا کے مختلف حصوں کی جماعت کو دیدار سے فیضیاب کیا لیکن اُس دوران ملک کے سیا سی حالات ساز گار نہ ہونے کے سبب پاکستان میں دیداری کا کوئی پروگرام منعقد نہ ہوسکا، گولڈن جوبلی کی یاد گار دیداری پروگراموں کے سلسلے میں امام عالی مقام کا سیریا (شام) کا دربار خاص اہمیت کا حامل ہے جس میں اسماعیلی مریدوں کے ساتھ ساتھ اسلام کے مختلف تشریحات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کو بھی شرکت کا موقع ملا صرف یہی نہیں بلکہ غیر مسلم (عیسائی) بھی کثیر تعداد میں اس دیداری کے پنڈال میں موجود تھے۔
اس کے علاوہ حاضر امام ؑ کے گزشتہ دورہ چترال کے موقع پر دیداری کے پنڈال میں اسماعیلیوں سے کہیں ذیادہ تعداد اہل سنت برادری کی موجود تھی ۔ 
ان حقائق سے اندازہ ہورہا ہے کہ امام عالی مقام بالعموم تمام عالم انسانیت اور بالخصوص اسلامی امت کو ایک ساتھ آگے لے کے جانے کی تمنا رکھتے ہیں ۔
اس سال جبکہ پوری دنیا میں امام عالی مقام کی امامت کا60 ویں سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈ جوبلی سال منائی جارہی ہے اس دوران پاکستان کی جماعت بشمول گلگت بلتستان کی جماعت پرُ امید ہے کہ اس دفعہ امام عالی مقام کرم بخشش فرماکر جماعت کو دیدار سے فیضیاب فرمائیں گے ۔
اس لئے ضروری ہے کہ امام عالی مقام کی گلگت بلتستان آمد کے موقع پر تمام برادران اسلام کو بھی پنڈال میں شرکت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پیشگی انتظامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ اس آسمانی ہدایت ایک خاص کمیونٹی سے بڑھ کر تمام عالم اسلام فیض یاب ہوسکے ، جس میں اجتماعی ترقی و خوشحالی کا راز پنہان ہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر