ہنزہ نیوز اردو

گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے 12 اقسام کی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے40 روپے کمی کرکے نیا نرخ نامہ جاری کردیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) روزہ داروں کیلئے بڑی خبر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے 12 اقسام کی سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے40 روپے کمی کرکے نیا نرخ نامہ جاری کردیا، جبکہ 5 سبزی و فروٹس کو نئے نرخنامے میں شامل کرنے کی بھی اجازت دے دی نئے نرخنامے پر بدھ کے روز سے نافذالعمل ہوگا، رجمہ ہری پنجاپ والی 100کی بجائے 90 روپے کی ملے گی بھنڈی 140سے100،مٹر140کی بجائے 100،اسی طرح شلجم 50 کی بجائے 40 روپے پیاز پنجاپ والا 80 کے بجائے 60 روپے کلو ملے گا اسی طرح تربوزہ 70 سے 60 روپے فروخت ہوگا اسکے علاوہ لہسن چائینہ فی کلو 340سے کم ہوکر 300 روپے میں ملے گا شملہ مرچ 100 سے کم ہوکر 80 روپے کا فی کلو دستیاب ہوگی۔ مزکورہ بالا سبزیوں اور فروٹس کے علاوہ دیگر اشیاء خوردہ نوش بھی شامل ہیں جنکی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے مارکیٹ سے کم ہوئے ہیں نئے نرخوں پر آج سے فوری طور پر نافذ ہونگی، پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے اسسٹنٹ سیکریٹری سیف الملوک نے بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سبزی اور فروٹس کی قیمتوں میں کمی پرائس کنٹرول کمیٹی کی شاندار کامیابی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں مزیدکمی کی توقع ہے اسکے علاوہ 5 اقسام کے سبزی اور فروٹس کو نئے نرخنامے میں شامل کیا گیا ہے جن میں آلو درجہ دوئم، پیاز سفید، تربوزہ درجہ دوئم، خربوزہ درجہ دوئم، بھنڈی درجہ دوئم شامل ہے سیف الملوک نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کو مارکیٹ کی تازہ ترین تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزکورہ بالا اشیاء کے علاوہ 25 اقسام کے دیگر سبزی و فروٹس کے نرخوں میں کوئی کمی و بیشی نہیں دیکھی گئی ہیں لہذا انکی قیمتیں سابقہ ہی برقرار رہیں گی جس پر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کیلئے تحفہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ روزہ داروں کیلئے رمضان المبارک میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور حالیہ سبزی و پھل فروٹس کے قیمتوں میں کمی اس کی شاندار مثال ہے سبزی و فروٹس ڈیلرز کے تعاون سے عوام کو سہولت دیتے رہیں گے۔

مزید دریافت کریں۔