گلگت 06 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز (تجزیاتی رپورٹ،ارسلان علی ) پاکستان مسلم لیگ ن نے ہنزہ میں ضمنی انتخابات میں شاہ سلیم خان کو ٹکٹ دینے سے ن لیگ ہنزہ کہیں دھڑوں میں تقسیم ہونے کا امکان اور جس اسیر رو سوشلسٹ رہنماء کامریڈ باباجان کا گراف بڑنے لگا ۔وزیر اعظم ہاوس سے ڈائریکٹ سلیم خان کوضمنی انتخابات کے لئے ٹکٹ جاری ہونے سے واضح ہوگیا ہے کہ ن لیگ میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور الیکشن سے قبل بڑی بڑی دعوے کرنے والی پارٹی مسلم لیگ ن اور حفیظ الرحمن نے اپنے کئے ہوئے وعدوں کی دھجیاں اڑھاتے ہوئے میرغضنفر اور ان کے صاحب زادے سلیم خان کے سامنے سرتسلیم خم کرلیا ۔ یہ ایک مجبوری یا سیاسی پالیسی وقت آنے پہ معلوم ہوگا کہ گزشتہ 28سالوں سے پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے پارٹی رہنماوں کو نظر انداز کرکے سلیم خان کو پارٹی ٹکٹ کیوں دیا گیا ۔جبکہ دوسری جانب اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ الیکشن میں حلقہ 6ہنز ہ میں دوسری سب بڑی پارٹی عوامی ورکرز پارٹی کے اسیرو سوشلسٹ رہنماء کامریڈ باباجان اور ان کے سپورٹروں نے الیکشن کمپیئن تیز کردی ہے اورہنزہ کے عوام میں یہ تاثر پھیلارہے ہیں کہ 99فیصد شرح خواندگی ہونے کے باوجو ابھی تک ایک ہی خاندان اور وہ بھی ایک راجہ فیملی ہنزہ کے عوام پر کہیں سالوں سے حکمرانی کررہاہے اورلوگوں کو غلام بنایا ہوا ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بھی یہ کارڑ کھلے عام کھیلنے میں مصروف عمل ہے ۔
پھسو ٹائمز