ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان نیوزپیپر سوسائٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 03 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز( پ ر) گلگت بلتستان نیوزپیپر سوسائٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس سوسائٹی کے صدر ایمان شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائیٹی کے ممبران راجہ سلطان مپقون کے ٹو ، ندیم خان وطین ، منظور حسین گلگت بلتستان ایکسپریس ، اشرف عشور سلام گلگت بلتستان ، خورشید احمد ازان ، محبوب خیام صدائے گلگت، ریاض احمد بیدار اور ارشد ولی بادشمال نے شرکت کی اجلاس میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر غور و خوض ہوا اور ان کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اخباری صنعت کودرپیش مسائلاور حال ہی میں این آئی ایس جاری ہونے کے باوجود تاخیری حربے استعمال کرنے پر شکایات کی جائے اور جون سے قبل بلات کلیئر کرانے کے لئے چیف سیکریٹری سے بات کی جائے اجلاس میں گلگت بلتستان نیوز پیپرسوسائیٹی کو مزید فعال اور متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل کی ناگہانی وفات اور جی بی این ایس کے ممبر ندیم خان کی ساس کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ