گلگت فروری11 ہنزہ نیوز(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستا ن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیر رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات ، حکومتی کارکردگی اور احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کے خلاف یکطرفہ کاروائیوں کے بارے میں گفت و شند ہوئی ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے خلاف جاری یکطرفہ انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور نیب حکام کی جانب سے مسلم لیگ (ن)سے واسطہ اور وزیر اعلیٰ اور ن لیگ کو گلگت بلتستان میں مینڈیٹ دلانے میں کردار ادا کرنے والے افراد کو انعام کے طور پر اعلیٰ عہدوں سے نواز کر پچھلے چھہ ماہ سے جاری بندرباڈ پر نیب کی خاموشی کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ۔ گلگت بلتستان میں کرپشن کا آغاز مشرف دور میں شروع ہوا تھاچودھری فضل حسین نے گلگت بلتسان میں میگا لیول پر کرپشن کے ذریعے تمام ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کی بندر بارڈ کی تھی ۔ جس سی آئی ٹی کی سو سے ذائد رپورٹس موجودہ نیب کے چیرمین کے دستخطوں سے موجود ہے۔ مشرف دور حکومت میں ہونے والے کرپشن میں مسلم لیگ (ن)کے موجودہ وزیر اعلیٰ اور وزراء اور ن لیگ کو موجودہ مینڈیٹ دلانے والے کردار اعلیٰ عہدوں پر قابظ اور حکومتی مراعات حاصل کر رہے ہیں ، نیب ان افسروں سمیت مسلم لیگ (ن)کے تمام اثاثوں کی جانچ پڑ تال کرے ۔ پیپلز پارٹی غیر جانبدار احتساب کو خوش آ مدید کہے گی اور پیپلز پارٹی پر لگائے گئے الزامات کا عدالتوں میں سامنا کرے گی ۔ پیپلز پارٹی نےء ہمیشہ الزامات کا مقابلہ کیا ہے اور کریں گے ۔
بڑی مچھلیوں کو کلین چیٹ دے کر نیب نے اپنا چہرہ مسخ کیا ہے اور جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ صر ف پیپلز پارٹی کے خلاف یکترفہ انتقامی کارؤائیوں کی صورت میں پیپلز پارٹی شدید مزاہمت کرے گی ۔
مضامین
سر زمین ہنزہ ہر ہائنس پرنس کریم آغا خان کی پہلی تشریف آوری: ترقی اور دنیا کے ہم عصر علمی و فلسفیانہ نظریات پر ان کی مظبوط گرفت۔
(مقالہ خصوصی) عیاں را چہ بیان کے مصداق یہ تاریخی حقیقت روز روشن کے مانند ہے کہ ماہ اکتوبر کی بیس سے چھبیس تاریخ کا