ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں سب سے ذیادہ انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (نمائندہ خصو صی ) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطا ن رئیس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سب سے ذیادہ انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے اب تک انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے کو ئی بھی ایسا کر دار ادا نہیں کیا ہے جس سے جی بی کے عوام کو سہولیات مہیا ہو سکیں ۔ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام پہ ٹیکس کا بم گرا نے سے گریز کر ے اس قسم کے گیر قانونی اقدا مات سے گلگت بلتستان کے عوام کو ایک نیا ظلم سے گذار کر عا دی کرانے کی ناکام کو شش ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہو ا تو عوامی ایکشن کمیٹی بھی حکومتی مظالم کے خلاف سیسہ پلا ئی دیوار ثابت ہو گی ۔ گندم کٹو تی سمیت دیگر تمام ظالم احکامات کو واپس لیا جا ئے اب کی بار عوام ہی اپنے حقوق کا ادراک کریں اور اپنے ساتھ ہو نے والے مظالم کے خلاف میدان میں آئیں اور اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیئے جدوجہد کریں اور دنیا کے دیگر قوموں کی برابری کے لیئے کام کریں۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ