ہنزہ نیوز اردو

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا باب کھل جائے گا اور گلگت بلتستان کا ہر فرد پاک چائنا اقتصادی راہداری سے مستفید ہوگا ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(شہباز خان) ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کا منصوبہ وزیر پاکستان میا ں محمد نواز شریف کی کامیاب کاوشوں کا نتیجہ جس کے ذریعے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے تمام صوبے اس منصوبے سے مستفید ہونگے ۔پاک چین اقتصادی راہداری علاقے کی لیئے امید کی کرن ہے جو خطے کا مستقبل تبدیل کردے گا ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے علاقے سے توانائی کے بہران کا خاتمہ ہوجائے گا اور و زیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں ملک عزیر پاکستان ترقی کے منازل طے کریگا جس سے پاکستان کا ہر باسی خوشحال اور بہترین زندگی گزارے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ذریعے پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ