ہنزہ نیوز اردو

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین اور پولیس ملازمین کے بچوں کے لیئے تعلیمی امدادی پیکیج کے سمری پر دستخط کردیا ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(شہباز خان) ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو تعلیم مہیا کرنے کے لیئے موجودہ حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے وفات پانے کے بعد ان کے بچے تعلیم حاصل کرسکیں اور تعلیم کے میدان میں ان کے بچوں کو کوئی مسائل درپیش نہ ہوں ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیئے سرکاری سکولوں میں جماعت اول تا ہشتم6000 ، جماعت نہم اور دہم 18000 ، گیاریوں اور بارویں 24000 ، بی اے 48000اور ایم اے 72000سالانہ ادا کریگی ۔ اس کے علاوہ پرایؤٹ سکول سسٹم ، پبلک سکول، کیڈیٹ کالجز اور یونیورسٹیز کے لیئے جماعت اول تا پنجم 18000 ، جماعت ششم تا ہشتم 24000، جماعت نہم اور دہم 36000، جماعت گیاریوں اور بارویں 48000جماعت بے اے 96000جماعت ایم اے اور ایم ایس سی 144000سالانہ ادا کریگی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ