ہنزہ نیوز اردو

کچھ نادیدہ قوتیں سوست ڈرائی پورٹ کو منتقل کروانا چاہتی ہیں:چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کے صدر جوہر علی راکی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر)چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کے صدر جوہر علی راکی نے کہا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں سوست ڈرائی پورٹ کو منتقل کروانا چاہتی ہیں ۔امپورٹرز اور ایکسپورٹرز اس پورٹ سے مستفید ہورہے ہیں جو کہ علاقہ دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ کیخلاف ایک منظر سازش کے تحت خبریں پھیلائی جارہی ہے ۔جس کا مقصد یہاں کے کاروباری افراد کو بے روزگار کرنا ہے اور ان کا معاشی قتل عام کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔گلگت بلتستان کی تاجر برادری ایسی ہر سازش کو ناکام بنائے گی ۔بعض افراد سوست ڈرائی پورٹ کہیں اور منتقل کرنے کی سازش کررہی ہیں ۔تاجر برادری ایسی ہر سازش کو ناکام بنائے گی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ