ہنزہ نیوز اردو

کامریڈ بابا جان کے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ہنزہ سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلہ کے اوپر غور کیا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 1 مئی ہنزہ نیوز(پ۔ر) پروگریسو یوتھ فرنٹ اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے مشترکہ اجلاس میں عوامی ورکرز پارٹی کے نامزد امیدوار وچیرمین پی وائی ایف کامریڈ بابا جان کے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ہنزہ سے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلہ کے اوپر غور کیا گیاجس میں کامریڈ باباجان کے جیل سے الیکشن مین حصہ لینے کے فیصلہ کو خوش آیند قرار دیا گیا۔باباجان کے الیکشن میں جیل سے حصہ لینے کے اعلان سے موسمی پرندوں اور نام نہاد سیاسی جماعتیں بوکھلا گئے ہیں ۔مشترکہ اجلاس کی صدارت پروگریسو یوتھ فرنٹ گلگت بلتستان کے ترجمان ظہور الہی نے کی۔جس میں کامریڈعنایت ابدالی،ذاکر حسین،واحد حسین،واجد،علی شیر،احسان کریم،رضوان علی،تاجدار حسین،حسنین ودیگر کامریڈزنے شرکت کی۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابا جان کے جیل کے سلاخوں کے پیچھے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ گلگت بلتستان کے مزاحمتی سیاسی تاریخ میں ایک باب کا اضافہ ہے۔گلگت بلتستان بالخصوص ہنزہ کے عوام کے لئے باباجان نے ہر فورم پر آواز اٹھایا ہے۔سانحہ ہنزہ سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم میں باباجان نے ہنزہ کے عوام کی بھرپور نمائندگی کیا ہے اس لئے آج عوام ہنزہ پر فرض بنتا ہے کہ وہ باباجان کو سپورٹ کرئے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے عوامی جدوجہد میں باباجان کے ساتھ دے۔باباجان ذاتی جائیداد بنانے یا اپنے ذاتی مفادت کے لئے الیکشن میں نہیں آرہے بلکہ ان موسمی پرندوں اور عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والے نام نہاد سیاسی لوگوں کے خلاف مزاحمت کرنے آرہے ہیں جو نسلی ،قبائلی،علاقائی اوردولت کی بنیاد پر عوامی طاقت کو تقسیم کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔عوام ہنزہ ان نام نہاد سیاسی آداکاروں سے سوال پوچھے کہ وہ پچھلے پانچ سال تک کہاں تھے جب متاثرین عطا آباد کو گولیوں سے بونا گیا۔جب ہنزہ کے نوجوانوں کے اوپر دہشت گردی کے مقدمات بنا کر ان کو ہراساں کیاگیا۔جب عوام کے منہ سے نوالہ چھیناجارہاتھا۔پروگریسو یوتھ فرنٹ اور نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان عوام ہنزہ بالخصوص نوجوانوں کو پہلے ہی بتانا چاہتی ہے کہ الیکشن کے بعد موسمی پرندے اپنے اپنے خولوں میں واپس چلے جاہئنگے اور عوام کے ساتھ باباجان اور اس کی تنظیمی ساتھی ہونگے باقی سارے اپنے مفادت کیلئے عوام کے ساتھ چھوڑ دینگے۔اس لئے نوجوانوں کے اوپر فرض بنتا ہیں کہ وہ اپنے برے وقت کے سیاسی کارکنوں کے ساتھ دے کیونکہ باباجا ن اور اس کے تنظیمی ساتھی عوام کے ساتھ تھے،ہیں اور رہنگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ