ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن(ر) سمیع اللہ فاورق کا ٹورسٹ انفارمیشن ڈیسک ناصر آباد کا دورہ ضلع ہنزہ کی طرف جانے والی باہر نکلنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے ملاقات ، سیاحوں کا انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کیا۔ڈی سی ہنزہ نے گزشتہ روز ہنزہ کے علاقے ناصرآباد پل پر محکمہ سیاحت کی جانب سے لگائی گئی انفارمیشن ڈیسک کا معائینہ کیا ۔ جہاں پر محکمہ سیاحت کی جانب سے ہنزہ کی طرف جانے انے والی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لئے انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا ہے جس میں مختلف سیاحتی مقامات کے علاوہ ہوٹلوں کی نشاندہی اور نمبرات کے ساتھ قیام و طعام کی جائز قیمتیں بھی سیاحوں کو فراہم کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے ہنزہ کی طرف انے اور جانے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا انفارمیشن ڈیسک سیاحوں سے ملاقات بھی کیاجہاں پر سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی سہولت کے لئے کی جانے والے اقدامات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضلع ہنزہ آکر بہت خوشی ہوئی ۔ سیاحوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نہ صرف پاکستان کے لئے خوبصورت علاقہ ہے بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے بھی ایک پر فضا اور امن کا علاقہ ہے۔ سیاحوں نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان سے ایسا پیغام لیکر جاتے ہیں یہاں کے عوام مہما ن نواز ی اور پیار دینے والے عوام ہیں۔ ڈی سی ہنزہ نے محکمہ سیاحت کی جانب سے قائم کردہ ایفارمیشن ڈیسک عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو مزید معلومات فراہم کرے تاکہ سیاح نہ صرف ہنزہ بلکہ گلگت بلتستان سے ایک اچھا تاثر لیکر کر اپنا گھر واپس چلے۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ