ہنزہ نیوز اردو

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت سی پیک کیخلاف سازش کررہی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر بلدیات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرمان علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی قیادت سی پیک کیخلاف سازش کررہی ہے جو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے ان منصوبوں کے تکمیل سے گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ وفاق سے آئے ہوئے سینیٹرز جو تمام پارٹیوں پر مشتمل ہیں جنہوں نے ہنزہ، نگر، غذر، سکردو اورخنجراب ٹاپ تک دورے کرکے سروے تقریباً مکمل کرلیاہے عنقریب سی پیک کا منصوبہ شروع کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے سی پیک منصوبے میں گلگت ایئرپورٹ کی توسیع، بابو سر ٹنل غذر تا تاجکستان روڈ سمیت انڈسٹریل زون ، سمیت بجلی کے میگا منصوبے سمیت دیگر میگا پروجیکٹس شامل ہیں جن میں سکردو روڈ سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام تعمیر و ترقی سے خوشحالی کے راہ پر گامزن ہوں گے عوام مایوس نہ ہوں صوبائی حکومت بھرپور دفاع کررہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کرکے ان کی تقدیر بدلے گی انہوں نے کہاکہ ماضی میں پیپلز پارٹی نے گندم سبسڈی کو بھی فروخت کردیا تھا مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی دفاع کی اور سبسڈی کو بحال کردیا ۔

 

مزید دریافت کریں۔