نگر( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جب اقتدار میں تھی تو عوام کے جیب کاٹتے تھے اور اب اقتدار سے باہر ہو گئے تو اپنے جیب کاٹنے لگے ہیں۔ اپنے دور میں پیپلز پارٹی نے میرٹ کا جنازہ نکلا تھا۔ محکمہ تعلیم جس سے پوری قوم کی مستقبل وابستہ ہے کو کرپشن کا گڑھ بنایا ہوا تھا۔ مقدس پیشہ اساتذہ کی پوسٹ کو فروخت کیا تھا۔دہشت گردی کو پروان چڑھایا تھا ہماری یہ دو سال سابقہ گند کو صاف کرنے کے ساتھ صوبے سے کرپشن کا خاتمہ، میرٹ کی بحالی اور نامکمل پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں گزر گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جعفر آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ سابقہ دور مین کرپشن کا ریکارڈ کرنے والے کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے۔ عوام نے ایک دفعہ ان کرپٹ تولے کو مسترد کر چکی ہے۔ انشا اللہ اب اس ضمنی الیکشن میں بھی ان کو منہ کی کھانے پڑے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کے لئے ایک ڈیفاٹر کو ٹکٹ دیا ہے وہ کیا جیت جائے گا۔ اگر جیت بھی گیا تو وفاقی میں ہماری حکومت ہے اُس سے کچھ نہیں ملے گا۔سندھمیں پاکستان پپیلز پارٹی کی حکومت ہو نے کے باوجود طلباء کے لئے سندھ کے کالجوں اور یونیورسٹیوں ایک سیٹ نہیں دلا سکتے ہیں تو گلگت بلتستان کو کیا دلائیں گے۔ این ایف سی ایوارڈ میں کے پی کے اور سندھ حکومت نے ہماری مخالفت کی جبکہ پنجاب نے 4فی صد کی بجائے 5فی صد دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں جدید مشینری فراہم کی ہے سیلاب میں بھی پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان میں امداد سامان بھیجا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ
مرحوم محمد علی شیخ ایک نر م مزاج کا مالک تھا۔نگر کی تعمیر وترقی میں مرحوم کا اہم کردار رہا ہے۔ انشا اللہ حلقہ 4کے عوام مرحوم کی خدمات کا صلہ 9جولائی کو دیں گے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں گلگت بلتستان کو لاشوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا تھا۔ شاہراہ قراقرم ہو ، پارچنار ہو یا ملک کے دیگر حصے ہوں اس پارٹی نے دہشت گردی کو پروان چڑھا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت جیلوں میں دہشت گرد پال رکھے تھے جو جیل کے اندر سے فوں کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کرتے تھے اب الحمد اللہ ہماری حکومت نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے جیلوں میں پالے گئے دہشت گردوں کو پھانسی پر چڑھایا اور ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ ملک کی مشعیت تاریخ میں پہلی بار مضبوط ہو ئی ہے ۔ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔اُنہوں نے مذید کہا کہ اب پاکستان ایشیاء کا سب سے پرامن ملک بن گیا ہے۔ سیاحت کو فروغ ملا ہے عوام کے معیار زندگی بلند ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع نگر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انشا اللہ ہم اس الیکشن کے بعد بھی اسلامی تحریک کے امیدوار کے ساتھ دیں گے اور ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری حاجی قربان ، اے ڈی پاسپورٹ ہادی حسین ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نگر محمد عباس طائی اور دیگرنے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر