ہنزہ نیوز اردو

پاکستان تحریک انصاف نے عزیز احمد کو گلگت ڈویژن کا صدر مقرر کردیا، نوٹیفیکیشن جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر)عزیز احمد کو پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن کا صدر مقرر کردیا گیا ۔صوبائی صدر پی ٹی آئی راجہ جلال حسین خان مقپون نے جمعرات کو عزیز احمد کی بطور  صدرتقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ ان کا کہناتھا کہ باقی تمام عہدے بھی پارٹی کارکنوں اور رہنماوں سے مشاورت کے بعد منتخب کردیے جائیں گے۔

اس سے قبل ضلع ہنزہ کے کابینہ کا بھی اعلان کردیا گیا تھا جس میں معروف کاروباری و سیاسی شخصیت نیک نام کریم کو صدر اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنماء علی احمد کو جنرل سیکریٹری منتخب کردیا گیا تھا۔

جنرل سیکریٹری تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ خان اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے گلگت بلتستان کے صوبائی سطح کے عہدے سمیت تمام ضلعوں، ڈویژوں،یوتھ ونگ ،خواتین ونگ اورآئی ایس ایف کے تنظیم سازی تمام کارکنوں اور رہنماوں سے مشاورت کے بعد بہت جلد کردیاجائے گا تاکہ پورے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف بھرپور انداز میں سیاست کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف پاکستان کے الیکشن کمشنر عظم سواتی کے نوٹفیکیشن کے بعد صوبائی کابینہ کے حوالے سے پھلائی جانے والی غلط فہمیاں دم توڑ گئی ہیں اور سازشی عناصر کی سازشیں افشا ہوگئی ہیں ۔اس کے بعد بھی اگر کوئی مرکز کا فیصلہ تسلیم نہیں کرتا ہے تو وہ عمران خان کے نظریات اور تحریک انصاف کے ساتھ غدار ہے اور اس پارٹی کے ساتھ سازش کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے نظریاتی ورکر واپس تحریک میں آئے، ہم ان کو ویلکم کہیں گے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ