گلگت 25 اپریل ہنزہ نیوز(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی صدر حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تاریخی اعلانات کرکے گلگت بلتستان میں حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کا آغاز کردیا ہے دنیا کی کوئی طاقت گلگت بلتستان کو تعمیر وترقی اور خوشحالی سے نہیں روک سکتی ہے وزیر اعظم پاکستان الیکشن کے فوراً بعد مزید انتظامی یونٹس ضلع دیامر اور غذر کا بھی اعلان کرینگے جگلوٹ اہم سماجی شخصیت احمد ندیم خان کی برادری سمیت حلقہ نمبر2گلگت سے میری حمایت کا اعلان کرنے پر مشکور ہوں جگلوٹ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی بے لوث خدمت کی ہے آنے والے الیکشن میں ہمیں موقع ملا تو جگلوٹ کی تقدیر بدل دینگے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز احمد ندیم ہاؤس جوٹیال میں منعقدہ حفیظ الرحمان کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احمد ندیم خان کی برداری سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے خطے کی ترقی کے دشمن ہیں وزیر اعظم پاکستان کے تاریخی اعلانات پر تنقید کرنے والے علاقے کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن باشعور عوام کا آنے والے الیکشن میں محاسبہ کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے میاں نواز شریف عوام سے جووعدہ کرتا ہے وہ پورا کرکے دکھاتا ہے تمام اعلانات پر عملدرآمد ہوگا پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث آج گلگت شہر میں عوام22گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزررہے ہیں ہنزل ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے گلگت میں صنعتی انقلاب آئے گا اور لوگ فیکٹریاں بنائیں گے کاروباری مراکز قائم ہونگے اور گلگت شہر میں بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا ن لیگ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس موقع پر معروف سماجی شخصیت ٹھیکیدار احمد ندیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ الرحمان ایک نڈر اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں حفیظ الرحمان کی علاقے میں تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ہے آنے والے انتخابات میں جگلوٹ سے حفیظ الرحمان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے اس موقع پر احمد ندیم خان نے آنے والے الیکشن میں اپنی برادری سمیت حفیظ الرحمان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔
مضامین
جب ناچ اور گانا سرکاری سطح پر ترجیح بن جائے
دنیا کی تاریخ میں قوموں کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار ہمیشہ ان کی فکری،معاشی، علمی، سائنسی، معاشرتی اور اخلاقی بنیادوں پر رہا ہے۔ وہ