ہنزہ نیوز اردو

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( ایس یو ثاقب )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سمیت دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو بہتر طبعی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں بہتر طبعی سہولیات کیلئے خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹروں کوخصوصی مراعات دیے جائینگے تاکہ صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کیا جاسکے۔ گلگت سکردو میں طبعی سہولیات کو مثالی بنائے جائینگے۔ حکومت صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی کو ختم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے جس کے تحت گلگت بلتستان میں خدمات کی انجام دہی کیلئے دیگر صوبوں سے آنے والے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ صحت میں اصلاحات اور ہیلتھ انثنٹیو پیکیج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت دئی اور شہری علاقوں میں بہتر اور جدید طبعی سہولیات فراہم کریگی صوبے میں میڈیکل کالج کے قیام سے ڈاکٹروں کو گلگت بلتستان کی جانب راغب کرنے اور صوبے کے ہسپتالوں کو مثالی ہسپتال بنانے میں معاونت ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کے مثبت پالیسیوں کی وجہ سے صحت سمیت دیگر ادارے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں عوام کی میعار زندگی کو بہتر بنانا ہمارے حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔و زیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور یکم جولائی سے ہسپتالوں میں مثبت تبدیلی نظر آئیگی۔ صوبے میں مالی وسائل موجود ہیں ماضی میں ترجیحات کے تعین کا فقدان رہا ہے اسی وجہ سے ہماری حکومت نے صوبے کی تعمیر و ترقی کو عملی جامع پہنانے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحات کا تعین اوروسائل کی تقسیم مثاوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں خدمات سرانجا م دینے والے ڈاکٹروں کے ریٹارمنٹ کے عمر کی حد میں نرمی لائی جائے جس کیلئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ