ہنزہ نیوز اردو

ور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے ضلع ہنزہ کے نمبرداران نے گورنر ہاوس گلگت میں ملاقات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔ گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے ضلع ہنزہ کے نمبرداران نے گورنر ہاوس گلگت میں ملاقات کی اور ایک قرارداد پاس کی جس میں انہوں نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا ضلع ہنزہ میں ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کی مکمل حمایت کی ۔کریم آباد سے علی آباد کے روڑ کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کرنے کی تائید کی ۔نمبرداران نے یہ منصوبہ پاک فوج کے زیر نگران کرانے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کم وقت میں یہ منصوبہ مکمل کریگی اور کہا کہ ضلع ہنزہ میں ہونے والے دیگر منصوبے بھی پاک فوج کے زیر نگران کرانے کے لیئے گورنر گلگت بلتستان سے درخواست کی تاکہ یہ منصوبے بروقت شفاف طریقے سے مکمل ہوسکیں
ضلع ہنزہ کے نمبرداران نے گورنر گلگت بلتستان سے درخواست کیا کہ بیمار منصوبوں کو مکمل بحال کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے اور کہا کہ ایسے تمام ٹھیکدار اور سرکاری افیسران جو ان بیمار منصوبوں کے بحالی میں کوتاہی کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔نمبرداران ہنزہ نے گورنر گلگت بلتستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ضلع ہنزہ کے عوام کے لیئے میگا منصونے لانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کے حق میں قرارداد منظور کی اور گورنر گلگت بلتستا ن سے گزارش کی کہ وہ ہنزہ میں دیگر منصوبوں کی بھی سرپرستی کریں۔

مزید دریافت کریں۔