ہنزہ نیوز اردو

نام بڑا درشن چھوٹا، افتتاح سے قبل ہی انتہاء

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (این این آئی ) نام بڑا درشن چھوٹا، افتتاح سے قبل ہی انتہاء، محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کی زیر نگرانی قراقرم ہائے وے گریلت تا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کمپس رابطہ شاہراہ کی تکمیل کو اب نصف برس بھی نہ ہوئے ہیں ۔ لیکن ٹھیکہ دار کی میٹیریل کی ناقص استعمال اور کسی حکام بالا کی جانب سے پرسان حال کا نہ ہوجانے کے سبب تازہ میٹلنگ کے باوجود جا بجاء گھڑے پڑ گئے ہیں ۔ اور نالہ حیدر آباد کے مقام پر سڑک پر نہ کازوے بنایا گیا ہے اور نہ کوئی پُل بنانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اور ایک نہ ایک دن کسی بھی بڑی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ میٹلنگ میں ناقص کام کی کھلی عام نشانیاں چھ ماہ کے اندر اندر بڑے بڑے کھڑے بنا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کس انجینئر نے اس کام کی تکمیل کا سند مُتعلقہ ٹھیکہ دار کو دیکر بل منظور کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا؟۔اور نالے میں اب تک سڑک کیوں نہیں بن رہی ہے؟ ۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستا ن ڈاکٹر کاظم نیاز اور سیکریٹری ورکس فوری طور پر نوٹس لیں۔ اور ناقص کام کے مرکزی کرداروں کو قانون کے شکنجے میں کس کرنے میں اپنا کلیدی کر دار ادا کریں۔ اور معلومات میں یہ بات بھی آرہی ہے کہ ڈسٹرک سول ہسپتال علی آباد تا ڈور کھن رابطہ سڑک کی میٹرلنگ کا بھی ٹھیکہ اسی ناقص میٹیریل والا ٹھیکہ دار کو سومپا جا رہا ہے۔ جو کہ عوام کے ساتھ کھلی عام نانصافی کے مترادف ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ