ہنزہ نیوز اردو

محکمہ برقیات غذر کے حکام سب ڈویژن یاسین کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

یاسین(پ ر):یاسین کے سیاسی نمائندے عوامی خواہشات کے مطابق اپنے گھروں سے اسپیشل ٹرانسفارمرز ہٹائیں۔محکمہ برقیات غذر کے حکام بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناکر سب ڈویژن یاسین کے ساتھ ناانصافی کو ختم کرے۔سب ڈویژن یاسین میں چار پاور ہاؤسز ہونے کے باؤجود علاقے میں طویل لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کا اظہار دوردانہ شاہ(ر)صوبیدار صدر ایکس سولجر ویلفیئرایسوسی ایشن غذر اورشکور خان سیکریٹری اطلاعات ایکس سولجرویلفیئرایسوسی ایشن جی بی کے دوران ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسین کے سیاسی نمائندے عوام یاسین کے عین خواہشات کے مطابق اپنے گھروں پر نصب اسپیشل ٹرانسفارمرز کو ہٹا کر عوامی نمائندوں کا ثبوت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ چند بااثر افراد کو سپیشل لائینیں دی گئی ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔حکام بالا یاسین کے دور افتادہ علاقے درکوت، تھوئی اور قرقلتی پر خصوصی توجہ دیں۔واضح رہے بابائے یاسین سرزمین سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان نے اپنے جانوں کا نظرانہ دے کر ملک و قوم کی سرفخر سے بلند کیا ہے جس کی مثال شہید نشان حیدر حوالدار لالک جان قوم کی جان ہے اور دیگر فوجی آفیسران اور جوانوں نے کئی تمغات ستارۂ جرأت سے تمغۂ بسالت حاصل کرچکے ہیں۔ان کے علاقہ میں لوڈ شیڈنگ سمجھ سے باہر ہے۔سپیشل لائینیں ٹرانسفارمرز کو منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے اور ناانصافی یاسین کے عوام کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔محکمہ برقیات غذر سے اپیل ہے کہ قانون کے دائرے میں علاقائی سطح پر امن و امان برقرار رکھنے میں مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔آنے والی نسل مجرم کی بجائے اپنے محسن کے طور پر یاد کرسکیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر