ہنزہ نیوز اردو

متحد ہ قومی موومنٹ کے خلاف ریاستی ہتھکنڈوں کا استعمال ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کی سازش ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت  1 مئی ہنزہ نیوز(پ ر) متحد ہ قومی موومنٹ کے خلاف ریاستی ہتھکنڈوں کا استعمال ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کی سازش ہے تمام پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود عوام نے ایم کیو ایم کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیو ایم عوامی پارٹی ہے اور عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ممبر یاور جمیل قائم مقام زونل انچارج ایم کیو ایم لیاقت علی اور میڈیا سیل کے انچارج امداد علی جعفری نے ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے کارکنوں کی شمولیت کے موقع پر ایک پر ہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امن وامان کا مسئلہ ہو یا گندم سبسڈی اور آئینی حقوق ان سمیت دیگر عوامی مسائل کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا ہے اور آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بن کر عوامی خدمت میں کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیاب ہوکر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرے گی قائد تحریک الطاف حسین گلگت بلتستان کے مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہوجائے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سمیت ایم کیو ایم دیگر صوبوں میں آئے روز فعال ہورہی ہے اس مقبولیت کو دیکھ کر پارٹی کے خلاف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید دریافت کریں۔