ہنزہ نیوز اردو

متحدہ قومی موومنٹ نے حلقہ نمبر3دیامر میں خواتین کے ووٹ پر پابندی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت 5 مئی ہنزہ نیوز(پ ر) متحدہ قومی موومنٹ نے حلقہ نمبر3دیامر میں خواتین کے ووٹ پر پابندی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس حوالے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے متحدہ قومی موومنٹ کا اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ممبر صوبائی تنظیمی کمیٹی یاور جمیل کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں جوائنٹ انچارج حسین شاہ، میڈیا سیل کے انچارج امداد جعفری اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہے آئین اور قانون کے مطابق خواتین کو جو حقوق حاصل ہے ان میں مداخلت ظلم ہے دیامر میں خواتین کے ووٹ پر پابندی عائد کرنے کا واقعہ قابل مذمت ہے متحدہ اس اقدام کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی دین اسلام نے خواتین کو ان کے جائز حقوق دیئے ہیں مگر چند لوگ خواتین کے جائز حقوق کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور متحدہ ایسے تمام اقدامات کی مذمت کرتی ہے جس میں بنیادی حقوق سلف ہوں انہوں نے صدر پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ