گلگت( پ۔ر ) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین لوکل کونسل بورڈ گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014کے تحت لوکل کونسل بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے بورڈ کے قیام سے گلگت بلتستان کے لوکل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کو خودمختا ر بنانے میں بڑی مدد ملے گی اور شہروں کو ماسٹر پلان کے تحت صاف ستھرا رکھنے اور ماڈل شہر کے قیام کیلئے ایک اچھا آغاز ہوگا جبکہ تین عشروں سے حقوق سے محروم بلدیاتی ملازمین کو انکا جائز حقوق بھی ملیں گے اور گلگت بلتستان کے بلدیاتی اداروں کے ریونیو بڑھانے میں بھی بڑا ذریعہ بنے گا ا ن خیالات کا اظہا ر انہوں نے لوکل کونسل بورڈ کے پہلے باضابطہ اجلاس کے موقع پہ ممبران اسرار احمد ڈپٹی چیف محکمہ پلاننگ ۔ڈپٹی سیکریٹری فنانس ارشاد حسین ۔ڈپٹی سیکریٹری سروسز شاہد زمان ۔ سیکشن آفیسر محمد سلیم بیگ اور سیکریڑی شیراز و دیگر آفیشلز کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پہ سیکریٹری جوکہ بورڈ کے چیئرمین ہیں نے لوکل کونسل بورڈ کے قیام اور اسکی اہمیت سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے آج تاریخ ساز لمحہ ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ کے احکامات اور انکی دلچسپی سے آج لوکل گورنمنٹ میں لوکل کونسل بورڈ عمل میں آیا ہے یہ اجلاس بورڈ کے قیام کے بعد پہلا اجلاس ہے جو کہ ہمارے لیئے ایک اعزاز ہے بورڈ کے ممبران کے دلچسپی اور انکی کوششوں سے بورڈ بہت کم مدت میں اپنی افادیت ثابت کرے گا ۔بعد ازاں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین لوکل کونسل بورڈ آصف اللہ خان کے صدارت میں ہونے ولاے پہلے بورڈکے اجلاس میں گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ اداروں کے بارے میں اہم فیصلے کیئے گئے اجلاس کے موقع پہ ادارے چلانے کیلئے الگ دفتر کا قیام اور اسکے لئے سکیل 18کا ڈائریکٹر اور سکیل 17کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے منظوری سمیت بورڈکو فنگشنل کرنے کیلئے بجٹ کی بھی منظوری دینے کی ضرورت پہ زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چیف سیکریٹری کی منظوری سے چیئرمین لوکل کونسل بورڈ ان مزکوہ پوسٹوں کی منظوری دے سکتا ہے اس لیئے اگلے اجلاس میں ان دونوں پوسٹون کے حوالے اہم پیش رفت ہوگی۔چیرمین لوکل کونسل بورڈ آصف اللہ خان نے کہا کہ نیک خواہشات کے ساتھ ایک اچھا آغاز لیا جارہا ۔انشاء اللہ وزیر اعلیٰ کے تعاون سے ہم کامیاب ہونگے اور گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک نئے اور ماڈ ل اداروں کے قیام کے ثمرات سے مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا بیحد مشکور ہوں کہ انہوں نے لوکل گورنمنٹ میں تین اہم شعبوں کی منظوری دی ہے ان شعبوں کی منظوری سے بلدیاتی ادارے گراس روٹ لیول سے عوامی خدمت کو یقینی بنائینگے ۔اور شہری مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ