ہنزہ نیوز اردو

لاہور سے امن کا پیغام لے کر سفر کرنے والے بائیک رائیڈر شاہد رانا ہنزہ پہنچ گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم آمان)لاہور پاکستان سے امن کاپیغام لے کرسفر پر نکلنے والے امن کے داعی بائیک رائڈر شاہد جمیل رانہ ہنزہ پہنچ گئے۔اس موقع پر اوصاف سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اس میشن کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دنیا ہے کہ پاکستان امن اور بھائی چارے کا ملک ہے اور یہاں کے لوگ پیار ومحبت بانٹنے والے لوگ ہیں اور یہاں کسی قسم کی بد امنی نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک ٹور گائیڈ ہوں رائیڈ فار پیس میرے ٹور کا مقصد ہے پچھلے 32سالوں سے میں اس شعبے کے ساتھ منسلک ہوں جب سے میں ہنزہ آتا ہوں تب سے میں اس علاقے کے لوگوں جانتا ہوں یہاں کے لوگ امن پسند اور قابل اعتبار ہیں۔میرا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ملنا اور ان کے بارے میں جاننا ہے اور میں اس مشن کے دوران جہاں کہی بھی گیا ہر جگہ لوگوں نے میرے اس مشن کو سراہا ہے۔لاہور سے امن کا پیغام لے کر سفر کرنے والے بائیک رائیڈر شاہد رانا ہنزہ پہنچ گئے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ