گلگت فروری11 ہنزہ نیوز(پ۔ر) گلگت بلتستان طلبہ محاز کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں طلبہ تنظیموں کے رہنماؤ ں غلام جیلانی ، شہزاد حسین الہامی ، عنایت ابدالی، کامریڈ واجد، جمال حسین ، طنسیر حسین کاظمی ، ارسلان احمد شاہ ، عبدالسلام سائی ، انور شاہ بیگل ، اسلم پرویز و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی موجودہ حالات پر غور کیا گیا ۔ اور قرا قرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایم فل کے پروگرامز ختم کرنے پر شدید غم و غصے کااظہار کیا گیا۔ اور مطفقہ طور پر اس اقدام کو تعلیم دشمن پالیسی کرار دیا گیا۔ یہ اقدام پورے خطے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم سے دور رکھنے کی سازش ہے۔ جس کو گلگت بلتستان کے طلبہ برادری کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ جن ڈپارٹمینٹس میں ہائر ایجوکیشن کیمیشن کا معیار موجود نہیں ہے ، ان پارٹمینٹس میں جلد از جلد تمام لوازمات پورے کئے جائیں ۔ اوجوڈ پارٹمینٹس HECکے معیار پر پورا اتر رہے ہیں ان پارٹمینٹس میں ایم فل پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ خطے کی واحد مادر علمی میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کرنا جی بی کے طلبہ پر ڈرون حملہ ہے۔ گورنر اور صوبائی حکومت اسلام آ باد میں فوٹو سیشنس اور سیر سپاٹے کے بجائے اس مسلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ بصورت دیگر تمام طلبہ تنظیمیں اپنے حقوق کے لئے باقاعدہ تحریک کا آ غاز کریں گے ۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر