ہنزہ نیوز اردو

قراقرم لاء کالج گلگت بلتستان کے ایل ایل بی حصہ اول کے طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) پشاور یونیورسٹی نے ایل ایل بی حصہ اول کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کردیا قراقرم لاء کالج گلگت بلتستان کے ایل ایل بی حصہ اول کے طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کئے قراقرم لاء کالج کے طالب علم سائرہ قربان نے474نمبر لے کر اول، سمیر علی471لے کر دوئم اور شازیہ شیر 462نمبر کے ساتھ سوئم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ قراقرم لاء کالج گلگت بلتستان کا مجموعی رزلٹ 71فیصد رہا قراقر م لاء کالج کے ترجمان کے مطابق شجاع عالم452، سمیع الدین427، عطاء اللہ احسان421، احتشام الحسن420، سید محمد عمران409، نظام الدین401لے کر فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئے جبکہ نبیلہ حسام396، ساجدہ اقبال396، محمد نذیر386، شاید حسین347، عبداللہ خان345،محمد افضل342،احمد علی بہادر331، اکبر حسین346، التمش378، فاروق احمد318، خالدانور356، میر عالم380، محمد مرتضیٰ370، صفی اللہ 364، شفیق احمد خان356، شفقت علی371، شمس الدین380، یاسر عباس381نمبر لے کر سیکنڈ ڈویژن میں پاس ہوئے جبکہ پشاور یونیورسٹی کا مجموعی رزلٹ ایل ایل بی حصہ اول سال2015ء کا54فیصد رہا ایل ایل بی حصہ اول سال2015ء میں کل1386 طلباء نے شرکت کی جبکہ693طلباء کامیاب ہوئے قراقرم لاء کالج گلگت بلتستان نے ایل ایل بی حصہ اول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کا نام روشن کردیا اس موقع پر قراقرم لاء کالج کے پرنسپل محمد شفیق نے کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارک باد دی۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ