ہنزہ نیوز اردو

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ سید آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں تمام مکاتب فکر کے افراد کو نمائندگی دے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت   06 مئی، 2016ء  ہنزہ نیوز(پ ر )قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان و امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ سید آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات میں تمام مکاتب فکر کے افراد کو نمائندگی دے کر قابل تعریف کام کیا ہے ارمان شاہ کا انتخاب میرٹ پر ہوا ہے ان کے انتخاب سے مجھے دلی مسرت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ اسماعیلی کمیونٹی کو اعلیٰ عدالتوں میں بھی میرٹ پر نمائندگی دی جائے گی ہم میرٹ پر ہونے والے تمام اقدامات کی تعریف جبکہ میرٹ سے ہٹ کر کی جانے والے ہر فیصلے کی مخالفت کریں گے حکومت خواہ کسی بھی پارٹی کی ہو اگر میرٹ کو بحال رکھا گیا تو ا ن کا ساتھ دیں گے اور میرٹ کی پامالی کسی صورت قبول نہیں کریں گے رحیم آباد میں زیر تعمیر مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ میں کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں میرٹ پر یقین رکھتا ہوں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ، امن وامان اور علاقے کی خوشحالی کا دارومدار میرٹ پر ہے جو کام میرٹ پر ہوں گے ان کے مستقبل میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے جبکہ رشوت اور تعصبات کی بنیاد پر ہونے والے اقدامات علاقے کی ترقی اور امن وامان میں رکاوٹ بن سکتے ہیں رحیم آباد کے عوام آپس میں جس طرح پرامن طریقے سے رہائش پذیر ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں رحیم آباد کے عوام کا ایک دوسروں کے مکاتب فکر کا احترام اور آپس میں بھائی چارگی پورے علاقے کیلئے ایک بہترین مثال ہے یہاں کے عوام نے مسجد کی تعمیر کیلئے جو قدم اٹھایا ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے نومنتخب رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ارمان شاہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے اور میرٹ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب رکن کونسل نمبردار ارمان شاہ نے کہا کہ ہم آغا راحت حسین الحسینی کے نہایت مشکور ہیں جو رحیم آباد کے عوام کی دعوت پر رحیم آباد تشریف لائے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے جس توقع کی بنیاد پر مجھے کونسل کا ممبر لایا ہے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور میرٹ کی بحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گاانہوں نے رحیم آباد کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ مسجد کی تعمیر کی ابتداء سے تعمیر کے اختتام تک تعاون کریں گے تقریب سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی محمد شفیع خان ، شیخ نیئر عباس ، اے آئی جی (ر) سید نظام الدین شاہ، قوم پرست رہنما جاوید حسین، سید عباس علی شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا اور رحیم آباد کے عوام کے آپس میں پرامن رہنے پر خراج تحسین پیش کیا تقریب کے اختتام پر آغا راحت حسین الحسینی اور اے آئی جی (ر) سید نظام ا لدین شا ہ نے مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور آغار احت نے دعا کروائی۔

 

مزید دریافت کریں۔