ہنزہ نیوز اردو

غذر سپورٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام سہہ روزہ ونٹرسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر سپورٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام سہہ روزہ ونٹرسپورٹس فیسٹیول کا آغاز پھنڈر میں ہوا، افتتاحی تقریب میں استاد الاساتذہ نواب خان مہمان خصوصی تھے جبکہ مجسٹریٹ پھنڈر میر محفل کی حثیت سے شریک ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں شہدائے پولیس لائن پشاور کے دُکھ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔آئس ہاکی کے پہلے مقابلے میں میں پھنڈر ٹراوٹس نے غذر ایگلز خلتی کو پینلٹی سٹروکس میں ہرایا جبکہ یاسین جانباز اور غذر فلائیرز خلتی کا میچ برابر رہا جو کل پینلٹی سٹروکس میں فیصلہ ہوگا۔اس فیسٹیول میں آئس ہاکی کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ان کے علاوہ روایتی سرمائی کھیل ژیکن غال ، ساپُک اور رسہ کشی کے علاوہ سینئر سٹیزن کے درمیان فٹ سال کا مقابلہ بھی ہوگا۔
ایونٹ کا فائنل 5 فروری کو ہوگا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ