ہنزہ نیوز اردو

عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع نگر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کا افتتاح

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نگر ( بیورو رپورٹ)عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع نگر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کا افتتاح کیا جس سے عوام کو فائدہ ہوچونکہ اس سے قبل چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے گلگت یا ہنزہ جانا پڑتا تھا۔ ان خیالا ت کا اظہار سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے اضلع نگر میں ایکسائز افس کے افتتاح کے موقع پر کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نگر کے عوام بلخوص ٹرانسپورٹرز اور عوامی نمائندوں کی خواہشات اور مطالبے کو مد نطر رکھتے ہوئے افس کا افتتاح کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید کرتے ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کے ساتھ تعاون کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہت جلد منشیات اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف بھی کام کرئیگی جس کے لئے گلگت بلتستان کونسل اور اسمبلی سے بہت جلد منظوری لی جائیگی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن علاقے سے منشیات کی روک تھام میں پنا کردار ادا کرئیگی اسلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر میں صوبائی حکومت نے پویس اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے۔ا س موقع پر علاقے کے عمایدین محکمہ ایسائز ینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مطالبات اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا افس ضلع میں کھول دیا۔محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسشن ضکع نگر میں افس کے افتتاح کے موقع پر علاقے کے عمایدین ، ٹرانسپوٹرز کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری حکام بھی کثیرتعداد شریک ہوئے

مزید دریافت کریں۔