ہنزہ نیوز اردو

ظالم و جابر حکمرانوں کے مُسلط شُدہ عوام دشمن پالیسیوں کا خاتمہ ہو سکے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ظہورکریم (ایڈووکیٹ) منعقد ہوا ۔ اس موقع ہر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے نائب صدر قربان مُحمد، نائب صدر اجلال حُسین، نائب صدر اعجاز گلگتی، تحصیل صدر گوجال فضل ربانی،تحصیل صدر ہنزہ احتشام اللہ بیگ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری نوید احمد کیلف، پارٹی کے سینئر رہنماؤں فرمان کریم اور سفر بیگ نے شرکت کیا۔
اس اجلاس میں قراقرم ہائے وے لینڈ کمپسیشن اور عطاء آباد ٹنل کے قرب و جوار خاص کر جھیل پر دفع ۱۴۴ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں اور حکام بالا کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ابھی تک قراقرم ہائے وے کے متاثرین کو ابھی تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔پچھلے ۵ جون پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ ایک احتجاجی دھرنے میں قرارداد پیش کیا تھا جس میں حکومت وقت کو اُلٹی میٹم دیا گیا تھا۔ اگر مُتاثرین قراقرم ہائے وے گوجال کو معاوضہ ادا نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔ گوجال اور ہنزہ کے عوام کو معاوضہ دینے کی بجائے عوامی ملکیت کی اراضی پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں بھر پور عوامی تعاون کی وجہ سے عید کے فوراً بعد سوست گوجال میں زبردست احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں شیناکی اورمرکزی ہنزہ سے اپیل کی ہے کہ جوق در جوق احتجاج میں شرکت کو یقینی بنادیں۔ تاکہ ظالم و جابر حکمرانوں کے مُسلط شُدہ عوام دشمن پالیسیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید دریافت کریں۔