ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ کے تمام رابطہ سڑکوں کی حالت تشویش ناک ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( این این آئی) ضلع ہنزہ کے تمام رابطہ سڑکوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ تمام سڑکوں کی اونچی اُنچی دیواریں گری ہوئی ہیں ۔اور اُن سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت ناممکن یا سفر خطرے سے کم نہیں ہے ۔ مثلاً تلتق داس تا ڈور کھن بَر بَر رابطہ سڑک اب سے بارہ برس قبل تعمیر ہوئی ۔ اور یہ کسی بھی محکمے کی تحویل میں نہیں ہے جس کی وجہ سے قلعی تعینات کرانے کی کوئی عوامی نمائندہ سوچ و بچار میں بھی نہیں ۔ مذمورہ سڑک سینکڑوں مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ یہی حالت ذارپی ایس او پمپ کے نزدیک کے کے ایچ تا کریم آباد رابطہ سڑک جو کہ نادرا کی دفتر کے سامنے سے گزرتی ہے کی بھی ہے اور قراقرم ہائے وے سے رابطے کے سبب اچھا خاصا رش (ٹریفک) گزرتی ہے ۔ جابجاء دیواریں گری ہوئی ہیں اور ایک مقام ساری دیورار پرانی تالاب میں گر گئی ہے۔ اس رابطہ سڑک کے لئے مشرف دور میں اس وقت کے فورس کمانڈر میجر جنرل صفدر خُسین نے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کر کے وعدہ نھبایا تھا۔ اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اب تک اس سڑک کو محکمہ تعمیرات عامہ نے اپنی تحویل میں لے نے سے گزیز کیا ہوا ہے۔ جس کے باعث یہ سڑک قلعی سے تا حال محروم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ