ہنزہ نیوز اردو

صو با ئی وزیر بلد یا ت فرمان علی کا استور کے مختلف ویلیوں،میر ملک ، رٹو، گوریا ل، داسخرم اورچھو گام کا دورہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

استور ( پ ر) صو با ئی وزیر بلد یا ت فرمان علی کا استور کے مختلف ویلیوں،میر ملک ، رٹو، گوریا ل، داسخرم اورچھو گام کا دورہ ۔اس موقع پرتمام محکموں کے ذمہ داران موجود تھے ۔ عوامی اجمتاعات سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر بلد یا ت فرما ن علی نے کہا کہ صو با ئی حکو مت نے استور میں تر قیا تی کاموں کا جال بچھا یا ہے ، حکو مت عوامی مسائل حل کر نے کیلئے دن رات کوشاں ہے ،اس سلسلے میں بنیا دی ضروریات زندگی ، پینے کے صاف پا نی ،صحت ، تعلیم اور پاور پرا جیکٹ پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔جن میں میر ملک پاور ہا ؤ س، گدائی پا ور ہا ؤ س اور را من پور پا ور پرا جیکٹ پرکا م جا ری ہے ۔ بہت جلد ان منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچائینگے ۔انہوں نے کہا کہ استور ویلی روڑ پر کام جا ری ہے اس کوبہت جلد مکمل کیا جا ئے گا ۔وزیر بلد یا ت نے چھو گام پل کے کا م کا جا ئزہ اور رٹو سنو سکو ل کادورہ کیا ۔میر ملک میں کھلی کچہر ی میں عوامی مسائل سنے اور مسائل جلد حل کر نے کی یقین دہا ئی کرا ئی ۔صوبا ئی وزیر نے تمام محکموں کے ذمہ داران کو ہدا یت جاری کی کہ وہ عوامی مسائل کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کر یں ،سرکار ی آ فیسران عوام کی خد مت کو اپنا شعار بنا ئیں ۔صو با ئی حکو مت کی جانب سے میر ملک کیلئے ایمبولینس فراہم کر نے پر صو با ئی وزیر بلد یا ت کے عوام نے شکر یہ ادا کیا ۔

 

مزید دریافت کریں۔