ہنزہ نیوز اردو

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے گلگت بلتستان انتخابات و نگران حکومت ترمیمی آرڈر 2020 پر دستخط کر دیئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر)۔ گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے گلگت بلتستان انتخابات و نگران حکومت ترمیمی آرڈر 2020 پر دستخط کر دیئے۔ اس ترمیمی آرڈر کے بعد اب گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات منعقد کرانے کے لئیے نگران حکومت کا قیام عمل میں لانا ممکن ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں نگران حکومت کے قیام عمل میں لانے کے حوالے سے کوئی شق موجود نہیں تھا۔ ساتھ ہی ترمیمی بل 2020 کے نفاز کے بعد الیکشن ایکٹ 2017اور اس ایکٹ کے تحت بنائے گئے اصول، ضابطے اور بائی لاز کا دائرہ اختیار کو گلگت بلتستان تک توسیع دینا بھی ممکن ہوگا۔
گورنر گلگت بلتستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں آنے والے انتخابات میں غیر جانبدار نگران حکومت کے ذریعے صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنا کر آنے والے نسلوں کے لیے مثال قائم کر یں گے جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ موجودہ ن لیگ کی صوبائی حکومت کی مدت ختم ہونے میں ایک ماہ باقی ہے اج تک علاقے کی وسیع تر مفاد میں وفاقی حکومت اور گورنر آفس نے صوبائی حکومت کے جائز و قانونی معاملات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے بلکہ صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کرتے ہوئے نہ صرف مالی امداد فراہم کیا ہے بلکہ حالیہ کورونا کی وبائی مرض کے دوران بھرپور امداد بھی فراہم کررہاہے۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس ترمیمی آرڈر کے ذریعے گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت کی دورانیہ مکمل ہونے کے بعد غیر جانبدار نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید دریافت کریں۔