ہنزہ نیوز اردو

کورونا وائرس کے مزید 17 مریضوں کی رپورٹس پازیٹیو آگئی ہیں جن کا تعلق گلگت اور استور سے ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 17 مریضوں کی رپورٹس پازیٹیو آگئی ہیں جن کا تعلق گلگت اور استور سے ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں ایکٹیو پوزیٹیو کیسز کی تعداد 169 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ345 مریض مکمل صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 518 ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سماجی فاصلہ و دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایس او پیپر عملدرآمد سے مشروط ہے، عوام نے سنجیدگی نہیں دکھائی تو وباء کو بے قابو ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز بشمول ماسک و دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔ بلا ضرورت شہری گھر سے باہر نا نکلیں، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت موثراقدامات کررہی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق تمام معلومات عوام تک پہنچائی جارہی ہیں، مگر عوام کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں، بھیڑ میں نہ جا ئیں اور گائیڈ لائنز پر عمل کریں،عوام کی زندگی بچا نا پہلی ترجیح ہے اس لئے عوام،سوشل سوسائٹی، انجمن تاجران، ریڑھی بان،پرسنل ٹرانسپورٹ، شاپس کیپر، مارکیٹس اور ہر شعبہ ہائے زندگی ہیلتھ ایس او پیپر عمل کریں اور سماجی فاصلے قائم رکھیں۔ قانون اور ایس او پی
پر عمل نہ کر نے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنا دوبارہ ہم سب کو خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے گلگت اور استور کی عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان دو اضلاع کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت سنجیدگی سے عوام کو ایس او پیپر کار بند ہونا ہوگا تاکہ کورونا کا تدارک ممکن بنایا جا سکے۔

مزید دریافت کریں۔