ہنزہ نیوز اردو

صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ہنزہ میں سب سے زیادہ رقم خرچ کی جائے گی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (روبی حمایت): سینیر وزیر معدنیات کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ نے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ہنزہ میں سب سے زیادہ رقم خرچ کی جائے گی ضلع بھر میں سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کو منہدم کر کے جدید طرز پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان سکولوں میں گرلز ہائی سکول علی آباد کی عمارت بھی شامل ہے جو کہ پہلے بغیر پلیئر کے تعمیر کی گئی ہے اسی طرح گرلز ہائی سکول کریم آباد کو بھی از سر نو تعمیر کرینگے سوّل ہسپتال کریم آباد کی عمارت بوسیدہ ہوکر گرنے کی قریب ہے میڈیکل افسر کی رہائش گاہ کے احاطے میں گھاس پھوس کے سواۓ کچھ نہیں اس عمارت کی شکل بھی بھوت بنگلے کی جیسی ہے علاوہ ازیں ہنزہ بھر میں موجود ڈسپنسریز کی عمارتوں کا بھی یہی حال ہے جو کہ گزشتہ ادوار میں عوامی نمائندوں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم نے پہلے ہی روز سے تہیہ کیا ہوا ہے کہ عمران خان کی ویژن کے مطابق چیک اینڈ بیلنس اور معیار پر سودا بازی نہیں کی جائے گی چپورسن روڑ کے لئے میں نے آپنی ای ڑی پی میں بارہ کروڑ جبکہ وزیر اعلیٰ نے اس مد میں پندرہ کروڑ روپے مختص کیے ہے اب کسی ٹھیکیدار کو مرمت کے نام پر پیسے ہضم کرنے نہیں دینگے اس طرح دیگر منصوبوں میں بھی محکمہ اور ٹھیکدارکو ملی بھگت کا موقع نہیں ملے گا اور کام میں شفافیت ہمارا نصب العین ہو گی گلگت بلتستان خاص کر گلگت اور ہنزہ میں کسی بھی وقت زلزلہ کی شکل میں ناخوشگور واقعات پیش آسکتے ہیں اس وقت عطا آباد جھیل کی قدرتی حُسن کو جان بوجھ کرتباہ و برباد کیا جارہا ہے جس کی زندہ مثال جھیل سے ملحقہ زمینوں میں پانچ پانچ منزلہ عمارتوں کی تعمیر ہیں جو کہ کسی بھی وقت قدرتی آفات (زلزلہ) کی زد میں اکر تباہ و برباد ھوسکتی ہیں گلگت اور ہنزہ میں قدرتی حُسن کو برقرار رکھنے کیلئے عمارات کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تین منزل سے زیادہ نہیں بنوانی چاہئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کمال الدین قمر کو میں نے خصوصی ہدایت دی ہے کہ جھیل کی قدرتی حُسن کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کام کرۓ…….

مزید دریافت کریں۔