ہنزہ نیوز اردو

شکست خوردہ عناصر اپنے دور کی کہانیاں اب ہمارے سر تھوپنے کے مذموم کوشش کر رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر اپنے دور کی کہانیاں اب ہمارے سر تھوپنے کے مذموم کوشش کر رہے ہیں،مخالفین نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں کرپشن کے علاو کچھ نہیں کیا،انہوں نے اداروں کو تباہ کیا ، گلگت بلتستان میں اقرباء پروری اور رشوت کا بازار گرم کیا ، تعلیم جیسے مقدس پیشے کو ناپاک کیا ۔آج بہت دلیری سے ہمارے اوپر تنقید کر رہے ہیں۔ان کو شرم آنی چائیے، ہماری حکومت عوام کی فلاح کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، ہم نے اداروں کو مضبوط کیا ہے ، جس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہے ہیں ،کسی بھی ادارے پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے ۔ ہم تمام اداروں میں میرٹ کی مزیدبالادستی کے خواہاں ہیں،ہماری کوشش ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کریں،سابقہ حکومت اور اس کی کام چور کابینہ نے ایک باتھ روم بھی نہیں بنایا وہ آج ہم پر الزام لگا رہے ہیں،پہلے اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھے پھر بات کرے، محکمہ تعلیم کی وزارت چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا ،آج الحمد اللہ پورے گلگت بلتستان کی عوام صوبائی حکومت کے عوام دوست اور تعلیم دوست پالیسیوں کے معترف ہیں،ہم نہیں چاہتے کہ پرانی باتوں کو پھر سے دہرایا جا ئے ۔اگر آپ کو تعریف کی توفیق نہیں تو کم از کم ہمارے اوپر اپنے کالے کرتوت نہ تھوپیں، عوام نے آ پ کا سیاہ دور ابھی تک بھلایا نہیں ۔بہتر ہوگا کہ گلگت بلتستان کی ترقی و تعمیر میں آپ کو دلچسپی ہے تو ہمیں تعمیری مشورہ دیں ،ہم مل کر اس خطے کی ترقی کے لیے کوشش کریں گی۔منفی اور بے بنیاد الزامات لگا کر کچھ نہیں ملے گا۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ