ہنزہ نیوز اردو

سکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسشن احسان اللہ بھٹہ نے ایکسائز اہلکاروں کے لئے تین روزہ ریسیکو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹرئینگ مکمل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نگر ( بیورو رپورٹ)سکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسشن احسان اللہ بھٹہ نے ایکسائز اہلکاروں کے لئے تین روزہ ریسیکو اینڈ فرسٹ ایڈ ٹرئینگ مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کئے۔ ریسکو 1122کی ٹیم نے سیکرٹری ایسائز کے درخواست پر ضلع ہنزہ نگر کے ایسکائز کے اہکاروں کو تین روزہ ریسکواور فرسٹ ایڈ ٹرئینگ دی ، تربیتی ورکشاپ میں آگ سے بچاو کے طریقے، زخمیوں ابتدائی طبی امداد اور کسی بھی ناگہانی صورت حال میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے طریقے سکھائے گئے۔ تاکہ کسی بھی حدثے میں جانی نقصان کم سے کم ہو۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسشن نے کہا کہ یہ ٹرئینگ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ایکسائز اہلکاروں کو دلائی جائیگی تاکہ ایکسائز عملہ ریسکو1122کے عملہ کے شنانہ بشانہ ریسکو دے سکے۔اس موقع پر ڈی جی1122ڈاکٹر شیرعزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے ٹرئینگ سرکار کیت مختلف اداروں کو دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ادارے مختلف حدثات میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ضلع ہنزہ اور نگر کے اہلکاروں میں فرسٹ ایڈ کٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر ریسکو اینڈ سفٹی افسر اسلام الدین نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ ریسکو1122گلگت بلتستان میں میڈیکل فائر اور ریسکو سروسز کے علاوہ مختلف سکولوں ، کلجوں اور دیگر سرکاری ملازمین کو بھی ریسکو 1122کی شعور دینے کے پروگرام انعقاد کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی سانحات اور حدثات میں ابتدائی طبی امداد دے سکے۔پروگرم کے اختتام میں ایکسائز اینڈ ٹیکسشن افسر ضلع ہنزہ اور نگر نے سید یاسرحسن نے سکرٹری ایکسائز ائیڈ ٹیکسشن اور ریسیکو1122کے ڈی جی ڈاکٹر شیر عزیز کا شکرییہ ادا کیا۔سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان اور ڈاکٹر شیر عزیز نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔

مزید دریافت کریں۔