ہنزہ نیوز اردو

سوشل میڈیا کا ہمارے معاشرے پر منفی اثرات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

آج کل سب بخوبی جانتے ہیں کی ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا عام و خاض بہت استعمال کرتے ہیں۔کیا آج تک ہم نے یہ سوچا ہے کہ اس کا ہمارے معاشرے پے کیا اثرات ہیں کیا ہم اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں یا ہم اس کے استمعال سے بگڑتے ہیں ۔

آج کل ہمارے معاشرے میں خواتین اور حضرات خصوصاً ہمارے بجے جو کالجوں اور سکولوں میں پڑھتے ہیں ان میں زیادہ تر استعمال دیکھنے کو ملتی ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام سکولز اور کالجز بند ہوئے اور بچوں کو ہدایت ملی کہ اب آپ کے کلاسس آن لائن ہونگے جب ان کو یہ ہدایت ملی تو بچوں نے والدین پر پریشر ڈالا کی اب ہمارے کلاسس آن لائن ہورہی ہیں اب ہمیں موبائل فون خرید کے دو اسی طرح جب والدین نے موبائل فونز خریدیں تو لازمی بات ہے بچوں نے سوشل میڈیا پے آنا ہی تھا اسی میں ہمارے زیادہ تر بچے اس کا شکار ہوئے اور آج کل ہمارے زیادہ تر بچے یوٹیوب پے ،موٹو پتلو،ٹومن جیری جیسے ویسٹرن کارٹونوں کے ویڈیوز دیکھتے ہیں اور ان ویڈیوز میں ٹوٹل وہ اپنے کلچر کے مطابق بناتے ہیں اور یہ ہمارے دین سے بہت ہی مختلف ہیں ۔اسی طرح سوشل میڈیا سے ہمارے گھریلو اخراجات پر بھی بہت اثر ہوتا ہے اور والدین پر اس سے زیادہ بوج آتا ہے ۔

سوشل میڈیا ہمیں اپنی کلچر سے دن بدن دور کرتی جارہی ہے ہم جب ویسٹرن کلچر سےریلیٹیٹ ویڈیوز دیکھتے ہیں تو ہم اپنا کلچر پے فوکس نہیں کرتے ہیں اپنے کلچر کو بھول جاتے ہیں اور ان کے کلچر کو ہم فولو کرتے ہیں
یہاں تو یہاں جب میٹرک کلاس سے نیچے کے طلبہ و طالبات جن کا سوچ سمجھ کا لیول کم ہوتا ہے اسی میں جب بچے ان کے لیون سٹینڑر دیکھتے ہیں تو ذہنی شکار ہوتے ہیں کہ میرا بھی اپنا الگ روم ہو وہاں کے بچوں کا الگ ہے تو میرا کیوں نہیں ہوسکتا۔اس حالت میں بچے ذہنی شکار ہوتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے والدین کو بھی پریشان کرتے ہیں

اور آج کل سب سے نقصان دہ کھیل سب بخوبی جانتے ہیں (پب جی) جس کی وجہ سے بہت سارے بچوں نے اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

اس سوشل میڈیا کی وجہ سے ہمارے بزرگ حضرات ایک جگے میں گیدرنگ کرتے تھے اور اس گیدرنگ کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ محبت ایک دوسرے سے قریب ہوتے تھے اور آج اسی سوشل میڈیا نے اس رسم و رواج کو بھی ختم کیا ہوا ہے اور ہم اپنے اپنے موبائل فونز لے کے اپنے اپنے دنیا میں کھویے ہوئے ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا کو اگر ہم صحیح استعمال کریں تو یہ بہت فائدہ مند بھی ہے بد قسمتی سے ہم اس کا صحیح استعمال بہت ہی کم کرتے ہیں اور غلط استعمال زیادہ ہوتا ہے۔

پس ہمیں دیکھنا ہوگا کی ہم کس سمت کی طرف جارہے ہیں ہم سوشل میڈیا کا استعمال صحیح کرتے ہے یا ہمیں ابھی تک پتہ نہیں ہے کہ اس کو صحیح استعمال کس طرح کیا جائیں ۔

لہذا ہمیں چاہیے کی سوشل میڈیا سے صحیح استفادہ حاصل کریں اور یہ بھی تھوڑا سوچنا چاہیے کہ اس سے ہٹکر بھی ایک دنیا ہے جہاں ہمارے فیملیز، رشتہ دار اور لوگ ہوتے ہیں خصوصاً ہم اپنے گھر والوں کو ہی وقت نہیں دی سکتے ۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح معنوں میں استعمال کرنے کی توفیق دیں۔آمین?

]

 

مزید دریافت کریں۔