ہنزہ نیوز اردو

سانحہ مچھ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے علی آباد ہنزہ میں ریلی نکالی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سلیم برچہ) سانحہ مچھ کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے انجمن تبلیغ جعفریہ سول سوسائٹی بازار ایسوسیشن ہنزہ اور سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے علی آباد ہنزہ میں ریلی نکالی گئی ملک کے مختلف حصوں میں جاری دہشتگردی کے خلاف خصوصاً ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کے خلاف ضلع ہنزہ میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں گنش کے مقام سے برآمد ہونے والا ریلی تحصیل علی آباد کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا ہنزہ پریس کلب کے سامنے پہنچا جبکہ نماز جمعہ کے بعد مسجد علی سے مرکزی ریلی ہنزہ پریس کلب کے سامنے پہنچا احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فدا کریم نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ انتہائی افسوس ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگردوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کا خون تبدیلی سرکار جھوٹے دعووں اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے موجودہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ ملک میں بسنے والے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ریاست ملک میں جاری دہشتگردی کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ عمران خان نیازی کی کمزور پالیسی ہے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما ظہور الٰہی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسے واقعات پہلی مرتبہ نہیں ہورہے ماضی کی طرف نظر دوڑائی جائے تو ایسے انگنت واقعات ملتے ہیں چاہے وہ سٹوڈنٹ ہوں چاہے وہ مزدور ہو یا پھر خواتین ہوں اس ملک میں کہیں پر بھی شہری محفوظ نہیں ریاستی ادارے اور حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ہمیشہ سے ناکام رہی ہے جس کی وجہ اداروں میں بیٹھے وہ دہشتگرد ہیں جو شرافت کا لبادہ اوڑھے مظلوم عوام کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کی ناصرف نشاندھی کی جائے بلکہ انہیں آئندہ کے لیے عبرت کا نشانہ بنایا جائے عوامی ورکرز پارٹی کے چیف آرگنائزر باباجان نے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ یہ پہلا موقع نہیں ایسے واقعات پچھلے 40 سالوں سے مسلسل ہوتے آرہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ریاست اور حکومتی اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے ایسے بہیمانہ واقعات کو ہونے سے روکے ملک میں جاگیردارنہ اور امیرنہ نظام ہونے کی وجہ سے ہمیشہ غریب کے ساتھ ظلم وزیادتی ہوتی ہے جس کے لیے مذہب علاقے اور گروہ سے نکل کر انسانیت اور سوشلسٹ انقلاب کی ضرورت ہے اس کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد اسحاق جوادی نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم عمران خان خود لواحقین سے ملنے اور انہیں یقین نہیں دلاتے کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انہیں عبرتناک انجام تک پہنچانے کا وعدہ نہیں کرتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا مزید انہوں نے ملکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کرے صحافت کے پیشے کو بدنام کرنا بند کرے ریاستی اداروں میں بیٹھے دہشتگرد افراد کے خاتمے کو یقینی بنائے ملک میں بسنے والے تمام مذہب کا احترام اور انکی حفاظت کو یقینی بنائے بصورت دیگر عوام کو اپنی جان ومال کی حفاظت کرنا ہوگا اور دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر مجبور ہونا پڑے گا شرکاء سے مخاطب ہوکر مزید انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت نہیں جہاں آپ رنگ ونسل علاقے پرستی زبان پرستی اور گروہ میں تقسیم مت ہوں وقت آگیا ہے کہ سب ایک ہو کر ملک میں جاری دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے آخر میں چار نکاتی قراداد پیش کیا گیا قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شعیان حیدر کرار کا مسلسل قتل عام اور بالخصوص مچھ کے مقام پر تیرہ بے گناہ کان کنوں کے قتل عام کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور حکومت وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے سر زمین ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سلطان نذیر اور اسلام آباد کے نوجوان اسامہ سعتی جنہیں ملک و قوم کے محافظوں نے بے گناہ قتل کیا ہے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے اور کروانے پر معمور تمام ممالک کی شدید الفاظ میں مذمت کیا اور مطالبہ کیا کہ اس گھناونے سازش کو پارہ پارہ کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں ملک میں تکفیری سوچ کے حامل انسان دشمن کارندوں کے مذموم مقاصد کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک عزیز کو ان تکفیری کارندوں سے پاک کریں۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔