ہنزہ نیوز اردو

سوست پورٹ کے خلاف سازشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( پ ر )سوست پورٹ کے خلاف سازشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے سی پیک کا آغاز ہونے کے بعد سے سوست پورٹ کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں ہورہی ہیں جس کا مقصد پورٹ پر تعینات عملے اور امپورٹرز کو بدنام کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں،ان خیالات کااظہار عمران علی صدر چیمبر آف کامرس گلگت ،محمد علی قائد صدر،چیمبر آف کامرس نگر،حاجی قربان علی صدر سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے گزشتہ روز ایک اہم کاروباری اجلاس میں کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ ایک مخصوص لابی اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سوست پورٹ ،گلگت بلتستان بلخصوص ہنزہ نگر کے عوام کے ساتھ سنگین زیادتی پر اتر آئی،مخصوص لابی اپنی سازشوں کے ذریعے گلگت بلتستا ن ،نگراور ہنزہ کی عوام کا استحصال کرنا چاہتی ہے،ایک عرصہ سے سوست پورٹ کو بدنام کرنے کیلئے سرگرم عمل مخصوص لابی کی جانب سے پورٹ پر کام کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف اخبارات میں شہہ سرخیاں لگ رہی ہیں جسکا مقصد صرف اور صرف سوست پورٹ اور وہاں پر تعینا ت کسٹمز عملہ کو بدنام کرنا ہے ۔واضح رہے کہ سوست پورٹ اس وقت پاکستان کے تمام ڈرائی پورٹس کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریونیو دینے والا پورٹ ہے یہ پورٹ چونکہ پاکستان چائنا بارڈر پر واقع ہے اور مقامی کاروباری طبقہ اس کے ذریعے ٹریڈ سے مستفید ہورہا ہے جو کہ مخصوص لابی کو ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیئے یہ مخصوص لابی آج کل پورٹ اور کسٹم عملے کو بدنام کرنے کی مذموم اور ناکام کوششوں میں مصروف ہے ،جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں،سوست پورٹ ایف بی آر کو اس وقت اپنے ٹارگٹ سے کہیں ٹیکس دے رہاہے لہٰذا کاروباری طبقہ یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہمارے قانونی کاروبار اور ہمارے ٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے مذموم مقاصد کے لئے شائع ہونے والی خبر کو پورٹ اور کسٹم عملے کو بدنام کرنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔

مزید دریافت کریں۔