ہنزہ نیوز اردو

سنوسوچو پھر بتاؤ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

از قلم انجینئر سدھیر جان ساحر
کل سن میری مصر وفیات گلگت شہر میں کچھ زیادہ رہی اور رات کو مجھے دن بھر کی مصروفیات کی روشنی میں دادی جواری بہت شدت کیساتھ یاد آئی کیونکہ وہ ایک ان پڑھ عورت ہونے کے باؤجودسرزمین گلگت میں حکمرانی کیں۔اس دوران حکمرانی اس نے جو ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے وہ شہر کے اندر” 2 “عدد کوہل یعنی اپر کوہل اور لور کوہل بنوایا۔جو کہ اس سرزمین کو شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔اگر یہ دونوں کوہل نہیں ہوتے تو آج گلگت شہر آباد نہیں ہوسکتا تھا۔دادی جواری کے اس عظیم کارنامے کو غدار لیڈروں نے ناکام سیاست دانوں نے اور بیرونی یعنی نان لوکل بیروکریسی اور بیوقوف لولک بیروکریسی ۔۔۔کی عام عوام نے ملکر عذاب بنادیا۔کوہل کو شینا زبان میں دلجہ بولتے ہیں۔کیا مزے کی بات کی ہے گلگت بلتستان کے پہلے وکیل اور لیڈر قائد عوام جناب جوہر علی خان ایڈوکیٹ”مرحوم”نے کہ دو دلوں کا پانی پی کر گلگتی بھی دلے ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان کا پہلا سی۔ایم سکردو سے تعلق رکھتا تھا۔شاہد یہی وجہ ہے کہ اس نے توجہ نہیں دیا ان دونوں کولوں پر لیکن اب تو سی۔ایم الحمداللہ گلگت لوکل ہے۔بنجرزمین کونوداس میں مکان بنانے کیلئے صحرا زمین سکوار میں مکان بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر صاحب نےN.O.Cکی لازمی شرت رکھی لیکن شہر کے وسط میں موجود کوہلوں پر نکاسی ڈالنے کیلئے کوئیN.O.Cنہیں۔مظلوم کوہلوں پر قبضہ کرنے والوں پر کوئی N.O.Cکی شرط نہیں کارگاہ نانے سے ان دنوں کولوں میں صاف پانی کیساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی آیا کرتی تھی۔مجھے خود اچھے طریقے سے یاد ہے ان دنوں کوہل میں پینے کا صاف ستھرا نالے کا پانی بہہ رہا ہوتا تھا ہم مزے مزے سے پیتے تھے اور زمینوں کو سیراب کیا کرتے تھے آج شدت سے محسوس ہوتا ہے کہ دادی جواری کی روح کتنی تڑپ رہی ہوگی کہ ان دنوں کوہلوں کی حالت راولپنڈی شہر کے نالہ لئی سے بھی بد تر ہوگئی ہے۔شہر میں بد بو ہی بدبو، جگہ جگہ کیچڑ اربوں روپے خرچ کرکے دو نمبر لوہے کے پائیپوں کے ذریعے گلگت شہر کو پانی سپلائی کرنے سے اپنے ناجائز کمیشن کیلئے دادی جواری کے عظیم کارنامے کو نالہ لئی کیوں بنوایا کس کا قصور ہیں آج تک کوئی محکمہ ان کوہلوں کی حفاظت کیلئے تیار نہیں؟کوئی محکمہ پراپر ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں تو میرے خیال میں صرف چیف منسٹر جناب قاری حفیظ الرحمن کو ہی اپیل اور گزارش ہے کہ خدا را خدارا اپنی ذاتی کوششوں سے چونکہ وفاق میں بھی آپکی حکومت ہے۔دادی جوہر کے اس عظیم کارنامے کو نالہ لئی سے بچاکر واپس ان کوہلوں کو اپنی اصلی حالت میں لاکر دوبارہC.Mبننے کی کوشش کرو اور ساتھ ساتھ عظیم قوم کی دادی جواری کی روح کو بھی تسکین پہنچانے کی کوشش کرو تو پوری قوم آپکی احسان مند ہوگی۔دادی جواری آپکی عظمت کو دل کی اتھاہ گہرائیوں کیساتھ سلام اور اللہ آپ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ بخش دیں

مزید دریافت کریں۔