ہنزہ نیوز اردو

سرفرانگا کار ریلی اپنے پورے رنگنیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (پ ر)سرینہ ہوٹلز کے اشتر اک سے سرفرانگا کار ریلی شگر (بلتستان) میں اختتامی ڈنر کے سا تھ اپنے اختتام کو پہنچا۔حکومت گلگت بلتستان ،پاک وہیل اور سرینہ ہوٹلز کے اشتراک سے ہونے والی اس صحرائی جیپ ریلی کو ہزاروں افراد نے دلچسپی سے دیکھا۔اسکردو سے تقریبا ۲۰ کلو میٹر دور ساڑھے ساتھ ہزار فٹ کی بلندی پرمنعقدہ جیپ ریلی کو فرنٹئیر کے نادرخان نے اپنے نام کیا۔اس جیپ ریلی میں تقریبا ملک بھر سے ایک سو سے زیادہ مہم جو ڈرایؤروں نے حصہ لیا،جس میں ہر سال کے کامیاب اور قومی چیمپئن نادر مگسی نے بھی حصہ لیا،جس میں فرئیٹیرکلب کے نادر بابر نے نادر مگسی کو پیچھے چھوڈ دیا۔اس ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کی تمام تر اخراجات مختلف کمپنیوں نے ادا کیے جس میں سرینہ ہوٹلز سرفہرست رہا۔اس ریلی میں قومی چمپئین نادر مگسی اورتین مقامی ڈرایؤروں سمیت ۸۰ جیپ رایڈروں نے شرکت کی جس میں تین خواتین کار ڈرائیوز بھی شامل تھیں، سرکاری اداروں کے اعلیٰ اہلکار بھی اس ریلی کے انتظامات کیلئے یہاں موجود تھے۔اس ایونٹ کا اختتامی پروگرام سرینہ شگر ٖفورٹ میں ہوا ،جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن اوردیگر معزز مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے اور ساتھ ہی ساتھ سرینہ ہوٹلز کی طرف سے دئے گئے ڈنر پارٹی کو خوب انجوائی کیا۔

 

مزید دریافت کریں۔