ہنزہ ( بیورو رپورٹ) سانحہ التر میں ریسکو آپر یشن کے لئے جس قد رہنزہ پولیس نے خدمات سرا نجام دی ہے وہ قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار ایس پی ہنز طاہرہ یعسوب نے گزشتہ روز التر سانحہ میں کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ التر سانحہ کی اطلاع جب پہنچ گئی ہنزہ پولیس کے جوانوں نے اپنے سینئر ز کی احکامات کا انتظار کئے بغیر ریسکو آپر یشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ہمیں افسوس ہے کہ سلائیڈنگ اس نوعیت کی تھی کہ ان افراد کو زندہ نکالنے میں کامیاب نہیں ہو گئے تاہم اللہ کا شکریہ ہے کہ سانحہ میں لاپتہ افراد کی نعیش نکالنے میں دیگر ریسکو اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ پولیس کے درجنوں نواجوں نے اپنا حصہ ڈال دیا اور آپریشن کو کامیاب بنایا جس پر ہنزہ پولیس خراج تحسین کے مستحق ہیں۔اس موقع پر ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب نے مزید کہا التر سانحہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار اسلم نے کہا کہ اس سے قبل ضلع ہنزہ میں مختلف قسم کی سانحات رونما ہو چکے مگراُلتر سانحہ ایسا تھا جہاں پر بھاری مشینری کو سائیڈ پر استعمال کرنے کی گنجائش نہیں تھا باوجود اس کے سانحہ التر میں جس انداز میں ضلعی انتظامیہ ڈی سی ہنزہ کے زیر قیادت ایس پی ہنزہ اور پولیس جوانوں کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجیئر اور عملے مقامی رضاکاروں نے جس قدر کام اور آپریشن کو کامیاب بنا کر لاپتہ افراد کی نعشیں نکالنے میں کامیاب ہوئے عوام ہنزہ ان ساروں خراج تحسین پیش کرتی ہے اپ کی اس جذبے کی وجہ سے ہنزہ پولیس کا نام روشن ہوا ہیں جس پر ہم عوام ہنزہ اپ کے شکر گزار ہیں۔تقریب میں ایس پی ہنزہ طاہرہ یعسوب نے سانحہ التر آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کی جانب سے سرٹیفکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازہ۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ