گلگت(نمائندہ خصوصی)سابق مشیر جنگلات و سابق جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان آفتاب حیدر نے کہاہے کہ وزیر تعمیرات عامہ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے پانچ سالوں میں صرف دنیور کے مسائل حل کریں اگردنیورکے ہی مسائل حل کئے تو میں اپنی سیاست چھوڑ دونگا دنیور سمیت پورے حلقہ 3میں جتنے بھی میگاپراجیکٹ بنے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بنے ہیں اور یہ لوگ صرف تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے سال 2013-14کی اے ڈی پیز پر اپنے نام کی تختی لگانے کے بجائے نئے میگاپراجیکٹس لائیں اورعوام کیلئے کام کریں ۔انہوں نے حلقہ نمبر3اوشکھنداس میں منعقدہ ذوالفقار علی بھٹو کی 38ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 2009کے نلتر چودہ میگاواٹ پاورپراجیکٹس کو بھی اپنے نام کی تختی لگا کراپنی حکومت کی کارکردگی بتلاتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بھٹو کے سپاہی ہیں ہم اپنے حق کیلئے آوازاٹھائینگے اورحکومت کے کرپشن لوٹ مار کو بے نقاب کرینگے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی رہنما کلثوم مہدی نے کہا کہ آج شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے اصلاحات ہی ہے جن سے عوام استفادہ کر کے اپنی زندگی آسانی سے بسر کررہے ہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے ساتھ پی آئی اے میں بھی رسائی بھٹو کے مرہون منت ہے اورگلگت بلتستان سے راجگی نظام کا خاتمہ کر کے گلگت بلتستان کے عوام کو حق حکمرانی دی آج گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں میں بھٹو زندہ ہے اوربھٹو ہی ہے جس پورے عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور یہ آمرانہ سوچ کو پسند نہیں آیا جس پر بھٹو کو شہید کردیا لیکن بھٹو کا فلسفہ ہرایک کے دل میں ہے اور اصلاحات کی شکل میں عوام کے پاس ہے۔برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف کے سابق صدرمنظورحسین بگورو نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان میں جوانقلابی اقدامات کئے وہ صدیوں کوئی بھی جماعت نہیں کرسکتی ہے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا کسان ،مزدورطلباء اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بند کرشہادت تسلیم کیا لیکن سر نہیں جھکایا ۔انہوں دنے کہاکہ جس نام نہاد جماعت نے مذہبی سہارے کے ذریعے اقتدار حاصل کیا ہے وہی جماعت آج عوام کا خون چوس رہی ہے حفیظ الرحمن فورتھ شیڈول کی چھتری تلے بیٹھ کر حکومت چلانا چاہتا ہے لیکن ہم اپنے حقوق کیلئے آوازبلند کرتے رہیں گے چاہے ہمیں جیل ڈالے یا فورتھ شیڈول لگائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما حسین علی نے کہا کہ آج جس قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ کے ممبران بندروں کی ناچ رہے ہیں وہ اسمبلی بھی بھٹو نے دیا ہے اب تک جی بی میں جو بھی اصلاحات دئیے ہیں وہ پی پی پی نے دیا ہے وہ پی پی پی کے دور حکومت کے ہیں آج ہر طرف ظلم کی انتہائی ہے لیکن پی پی پی اس ظلم کا ڈٹ کرمقابلہ کریگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر گلگتی ،عاشق راکی ،مقصود علی ،حسین اکبر شاہ اور جانی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کرپشن لوٹ مار کے خلاف برسر پیکار ہے اوررہے گی اور ن لیگ کی آمرانہ سوچ کے خلاف ہر قسم کی قربانی دے گی آخر میں بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اورمتفقہ طورپرقرارداد بھی پیش ہوئی جس میں بھٹو اور بھٹو خاندان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کلثوم مہدی کو پی پی پی خواتین ونگ کی صوبائی صدربنانے کا مطالبہ کیا گیا اورکہاگیا کہ کلثوم مہدی کو صوبائی صدارت دی جائے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ