ہنزہ نیوز اردو

خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر رانی صنم فریاد نے کہا ہے کہ یہودی فنڈز نے ہمارے ملک کو تباہ کردیا ہے۔اسلام کے نام پر بنایا گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)برائے خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر رانی صنم فریاد نے کہا ہے کہ یہودی فنڈز نے ہمارے ملک کو تباہ کردیا ہے۔اسلام کے نام پر بنایا گیا ملک یہودی ایجنڈے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔جس شخص کے اپنی اولاد یہودی گود میں پل رہے ہوں وہ کس منہ سے ہماری نئی نسل کیلئے نیا پاکستان بنانے کی بات کررہے ہیں اور قرآن و احادیث کا حوالہ جات دیتے ہیں۔نیا پاکستان تو وہ ہے جو ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف بنارہے ہیں۔اللہ ان کی حکومت کو ہر شیطانی شر سے محفوظ رکھے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی۔ایم۔ایل(ن) خواتین ونگ آفس بسین میں منعقدہ ورد آیات کریمہ کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے جس کا حکومت کی خیر و عافیت کیلئے اہتمام کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف کے خلاف یہود و نصاریٰ کی جتنی بھی طاقتیں اکھٹی ہوجائیں کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے۔کیونکہ ہمارے قائد کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی نصرت و مدد حاصل ہے۔جو بھی میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھے گا عوام ان کی آنکھیں نکال دیں گے۔رانی صنم فریاد نے مزید کہا کہ بیرونی ممالک سے یہودی و طاغونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے جو پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہا ہے اس کی وجہ سے ہمارے ملک میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلتی ہے۔اللہ کے کرم سے حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا ہے اور ملک کی اندرونی خلفشار پر بھی جلد قابو پالیا جائے گا اور یہود و نصاریٰ کی طرف سے پھیلائی جانے والی ہر سازش کی جال کو نیست و نابود کیا جائے گا۔مجلس میں شریک خواتین نے میاں محمد نواز شریف کی عمردرازی اور حکومت کو ہر شیطانی شر سے محفوظ رکھنے و خیر و عافیت کیلئے آیات کریمہ کا ورد بھی کیا۔

 

مزید دریافت کریں۔