گلگت 11 مئی، 2016ء ہنزہ نیوز( پ ر) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی عابدعلی بیگ کہا ہے کہ جس پارٹی کو ایک بچہ چلا رہا ہے اور اس بچہ پارٹی کے نا م نہا د قیا دت کے فضو ل باتوں کا جواب دینا بھی ہم فضول سمجھتے ہیں ،پیپلزپارٹی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قا ئدا نہ صلا حیتوں سے خو ف کھا بیٹھی ہے اور آ ئے روز من گھڑ ت الزا ما ت کے سوا کچھ نہیں کر پا رہی ، انکی کرتوتوں کا عوام کو روز اول سے ہی علم ہے ، ڈوبتے کو تنکے کا سہا را کے مصداق پیپلزپارٹی کی کشتی مکمل ڈو ب چکی ہے ، ٹھیکوں کی بند ر بانٹ نو کریوں کی لوٹ سیل والی جماعت اب کس منہ سے شفا فیت کی بات کررہی ہے ، جھو ٹے بیا نا ت پیپلزپارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے ، علاقے کو بد امنی کی طرف پہنچا نے وا لی جماعت اگر اپنی حر کتوں اور پرو پیگنڈ وں سے باز نہیں آئی تو انکو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمارے کا رکنا ن ہی کافی ہیں ، اپنے ایک بیا ن میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ نیب ایک خودمختار ادارہ ہے مدا خلت کی باتیں محض پرا پیگنڈ ہ اور خوف سے ہا نپتے کا نپتے کرپٹ عنا صر کی ساز ش ہے ، ان کا مزید کہنا ہے کہ فورتھ شیڈو ل اور قومی ایکشن پلا ن کو پیپلزپارٹی مذاق سمجھ رہی ہے یہ انکی بیو قوفی ہے او ر انکی یہ بیو قوفی انہیں مزید لے ڈو بے گی ، ، ٹھیکوں کی بند ر با نٹ کے ماسٹر ما ئنڈ اب کس منہ سے ٹھیکوں کی با تیں کرتے ہیں ، سڑکوں پر آ نے کی دھمکی دینے و لے بتا ئیں کتنے افراد لیکر سڑکوں میں آ ؤ گے، گزشتہ حکو مت کا گند صاف کرتے کرتے سا ل پورا ہوتے جا رہا ہے ، صو با ئی حکو مت کی مخلصانہ کوششوں سے نظام کی بہتری عمل میں آئی ، ان پا نچ سالوں میں عوام کیلئے بہت کچھ کرتے جار ہے ہیں ، انہو ں نے مزید کہا کہ عوام باشعور ہیں کسی بھی شعبدہ بازی میں نہیں آئیں گے ۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ