ہنزہ نیوز اردو

اعلان کے مطابق پورے گلگت شہر کی دکانوں کو بند رکھا جائے گا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( ) ہنزہ نگر سے عوامی ایکشن کمیٹی کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کر تے ہو ئے شیخ شبیر حکیمی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی کے سینے سے سی پیک گذار کر یہاں کے عوام کو محروم رکھ کر اس پراجیکٹ کو کامیاب نہیں بنا سکتی ہے اور اس معا ملے میں جی بی کے عوام کو اعتماد میں لینا ہو گا اور ٹیکسز کا خاتمے کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل کیا جائے اور 15اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جا ئے گا ، دیامر ڈویژن سے حاجی جہانگیر نے بھی بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے حمایت کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے داریل ، تانگیر، شتیال ، چلاس کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور عوامی ایکشن کمیٹی جب بھی حکم کرے گی مکمل تعاون کیا جائے گا ، انجمن تاجران کے صدر ابراہیم نے بھی کہا ہے کہ پندرہ اگست کو عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق پورے گلگت شہر کی دکانوں کو بند رکھا جائے گا ، اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر پروفیسر سید یعصب الدین نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیئے حکومت کے لیئے آسا نی پیدا کر رہے ہیں اور گندم سبسڈی ، گلگت تا سکردو روڈ ، ٹیکسز کے خلاف ، اقتسادی راہداری میں نظر انداز کر نے پہ یہ ہڑتال ہو رہی ہے جس میں جی بی کا ہر فر د تعاون کریں اور ہم معزز علماء کرامکا شکریہ بھی ادا کر تے ہیں جنہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کیا باالخصوص قاضی نثار احمد اور سید آغا راحت حسین الحسینی ، شیخ حسن جعفری، آگا علی رضوی اور دیگر زمہ داران کا اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئیندہ بھی عوامی مفاد کے لیئے حمایت کر ینگے ۔

مزید دریافت کریں۔