ہنزہ نیوز اردو

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے پولٹری شاپس پر چھاپے ہزاروں روپے جرمانے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت /پریس ریلس/ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے پولٹری شاپس پر چھاپے متعدد گرانفروش رنگے ہاتھوں گرفتار 
ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نویداحمد نے سٹی مجسٹریٹ کے ہمراہ مختلف پولٹری شاپس پر اچانک چھاپے مارے اور نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے اور گوشت مہنگا فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے دکانداروں پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوے ہزاروں روپے جرمانے عائدکر دئیے گئے اورانھہں سخت الفاظ میں حتمی وارنگ جاری کردی گئی کہ دوبارہ خلاف ورزی پر انہیں عید تک جیل میں بند رکھا جائے گا 
اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے رمضان بازار کادورہ کیا جہاں پر نرخناموں کی خلاف ورزی پر ایک دکاندار کا سٹال ختم کرادیا گیا اوروہاں پر ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو سختی سے ھدایات کی کہ وہ نرخ اور کوالٹی کی کسی بھی شخص کو خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہ دیں رمضان بازار میں موجود لوگوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان  چیف سیکرٹری اور ضلعی انتضامیہ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئےکہا کہ رمضان بازار طرزکا ایک بازار رمضان المبارک کے ختم ہونے کے بعد بھی مستقل بنیادوں پر گلگت میں قائم کیا جائے
                        
    

مزید دریافت کریں۔