گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر دنیور کمال الدین قمر کے زیر نگرانی میں مجسٹریٹ اول عارف حسین اور ایس ایچ او دنیور نے دنیور میں غیر قانونی تجاویزات کیخلاف کارروائی کی دنیور مین چوک سے چاندنی چوک تک غیر قانونی تجاویزات کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی تجاویزات کیخلاف کارروائی کا آغا زکیاغیر قانونی تجاویزات ہٹانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو 3دن کا وقت دیا اور 3دن کے اندر اندر غیر قانونی تجاویزات کو ہٹانے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آئندہ غیر قانونی تجاویزات کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزاء دی جائے گی عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دنیور کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ عوامی مسائل بروقت حل ہوسکیں قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر دنیور کی ہدایت پر ضلع کونسل کے ڈاگ شوٹر ٹیم نے گزشتہ رات دنیور میں کتا مار مہم کا آغاز کیا اس دوران ڈاگ شوٹر ٹیم نے دنیور میں تقریباً 90فیصد آوارہ کتوں کو مارڈالا دنیور کے عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔