ہنزہ نیوز اردو

یوم حسین ؑ ایک ملی جزبہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)یوم حسین ؑ ایک ملی جزبہ نواسۂ رسولﷺ فرزند فاطمہ رہرا ؑ اور پسر علی ؑ کو منانے کے حوالے سے آغاراحت کے کاوشوں اور سوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہم منجانب ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن سیکریٹری اطلاعات حوالدار شکور خان غازیان گلگت بلتستان کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔گلگت بلتستان میں رہنے والے تمام مسالک شیعہ، سنی اور اسماعیلی برادری کا مل کرکام کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو اور حسین و پر لطف بنانے کیلئے برادیوں میں امن و آشتی، یگانگت، محبت، اتحاد و اتفاق بہت ضروری ہے۔یوم حسین کو افکار کے تناظر میں دیکھنے کیلئے اس ملی جذبے کا اظہار نہ صرف ضروری ہے بلکہ علاقائی تاریخ میں امن کا ایک نیا باب رقم کریں گے۔یہ دن بھائی چارگی، پائیدار قیام امن پیدا کرنے کا دن ثابت ہوگا کیونکہ ہم جتنے مل کر کام کریں گے آپس میں اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں گے۔میں بحیثیت سیکریٹری اطلاعات ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان حکام بالا سے گزارش کروں گا کہ قیام امن کے اصولوں اور طور طریقے کو پروان چڑھانے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور ہر وہ کام جو قیام امن بھائی چارگی اور یگانگت کے اصولوں کے مطابق ہو، کیلئے آگے بڑھ کر کام کریں گے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ