ہنزہ(شاہدہ درویش)ہنزہ کے تمام صحافیوں کے ساتھ آج ڈپٹی کمشنر ہنزہ کمال الدین قمر نے خصوصی نشت رکھی۔ اس نشت کے موقع پر ہنزہ پریس کلب کے ممبرز اور دیگر صحافیوں نےشرکت کی۔اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس میں علاقے کی بہتری اور مثبت چیزوں کو آگے لانے کی بات کی۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے کہا کہ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے عوام متاثر ہورہی ہے عوام کو چاہئےکہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔اور مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر مصزر صحت اشیاء فروخت کر نے والے دکانداروں سے نبرد ازماں ہوں گیں۔ صحافی برادری معاشرے کے اندر ہونے والی غلط کاموں کی نشاندہی کرے تاکہ ہمیں کاروائی کرنے میں آسانی پیدا ہو جہاں کہی بھی نقص امن جیسی حرکات و سکنات کے بارے میں آپ کو علم ہو تو ہمیں اپنی قلمی خدمات کے ذریعے آگاہ کریں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ